بین الاقوامی

امریکہ میں آ گ کا طوفان بے قابو، لاس اینجلس میں قیامت کے مناظر

علاقے میں ایک سو پچیس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جس کی وجہ سے جلتی ہوئی چیزیں اڑ کر گرنے سے آگ مزید پھیلنے لگی ہے

(مدثراحمد-امریکا):امریکی ریاست کیلیفورنیا میں لگی آگ پر ایک ہفتہ گزر جانے کے بعد بھی قابو نہیں پایا جا سکا ہے اور تیز ہواؤں کی وجہ سے آگ کے مزید پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔موصولہ رپورٹ کے مطابق آگ سے اب تک 26 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ متعدد لاپتا ہیں، آگ کے باعث تیرہ ہزار سے زائد مکان اور عمارتیں راکھ کا ڈھیر بن چکی ہیں جبکہ دو لاکھ سے زائد افراد نقل مکانی پر مجبور ہو گئے۔ مختلف مقامات پر لگی آگ سے اب تک تقریباً چالیس ہزار ایکڑ رقبہ جل کر خاکستر ہو گیا ہے۔اس علاقے میں ایک سو پچیس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جس کی وجہ سے جلتی ہوئی چیزیں اڑ کر گرنے سے آگ مزید پھیلنے لگی ہے۔ امریکی حکام تمام تر کوششوں کے باوجود ابھی تک اس آگ پر قابو پانے میں ناکام رہے ہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
arbnzh-CNzh-TWnlenfrdeiwhiitjakolamrfaptrusdestrukur