کاروبار

وزیراعظم کا عالمی بینک کی جانب سے 20 ارب ڈالرز دینے کے وعدے کا خیرمقدم

عالمی بینک کے پاکستان کیلئے اپنے پہلے 10 سالہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک (سی پی ایف) کے تحت 20 بلین ڈالر کے وعدے کا خیرمقدم کرتے ہیں

Al-Syed Tech Company Bio Medical Equipment Service

وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی بینک کی جانب سے 10 سالہ کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک (سی پی ایف) کے تحت پاکستان کو 20 ارب ڈالرز دینے کے وعدے کا خیرمقدم کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم عالمی بینک کے پاکستان کیلئے اپنے پہلے 10 سالہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک (سی پی ایف) کے تحت 20 بلین ڈالر کے وعدے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بچوں کی غذائیت، معیاری تعلیم، کلین انرجی، ماحولیات، جامع ترقی اور نجی سرمایہ کاری سمیت 6 اہم شعبوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے سی ایف پی ہماری قومی ترجیحات کی عکاسی کرتا ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میں جنرل عاصم منیر اور اپنے ساتھیوں کی کاوشوں کی دل کی گہرائیوں سے تعریف کرتا ہوں جنہوں نے اس طرح کی شراکت داری کیلئے پاکستان کی بنیاد کو مضبوط کرنے کیلئے دن رات کام کیا۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ لوگوں کیلئے مواقع پیدا کرنے کیلئے کوششوں کو ہم آہنگ کرتے ہوئے شراکت مضبوط بنانے کے منتظر ہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button