پاکستان

پاکستان: مسز اسماء عبدالقدوس ۔ڈاکٹر عبدالقدوس کھوکھر ورلڈ میٹ ایوارڈز کے لیے نامزد

دونوں تھائی لینڈ انڈونیشیا اور ملائشیا کے دورے پر شاہی خاندانوں سے ملاقات کریں گے ،اس کا اعلان ورلڈ میٹ کی چیئر پرسن اور انڈونیشیا کے شاہی خاندان کی شہزادی مفیدہ نے کیا

(سید عاطف ندیم-پاکستان): معروف ماہر تعلیم پرنسپل ایسوسی ایٹ پروفیسر مسز اسماء عبدالقدوس کھوکھر کو تعلیمی و ادبی خدمات پر اور ڈاکٹر عبدالقدوس کھوکھر کو صحت کے شعبے اور بین الاقوامی سطح پر امن کے فروغ کے لیے خدمات پر ورلڈ میٹ اوارڈز 2025 کے لیے نامزد کیا گیا ہے جس کا اعلان ورلڈ میٹ کی چیئر پرسن اور انڈونیشیا کے شاہی خاندان پاجا جاران کی شہزادی مفیدہ مبارک نے کیا ۔تقسیم اوارڈز کی تقریب جکارتا میں 28 جنوری کو ہوگی ۔ڈاکٹر عبدالقدوس کھوکھر تھائی لینڈ انڈونیشیا اور ملائشیا کے دورے کے دوران اپنے میزبانوں شہزادی لے آر ایلفارا۔ شہزادہ سیف مبارک اور شہزادی جوراپس سے ملاقات کریں گے ۔وہ 30 جنوری کو تا سببک ملایا (اس شہر کو جاوا کی دہلی بھی کہا جاتا ہے ) میں پاجا جاران شاہی خاندان کے 13ویں حکمران کنگ ثانی وی جایا کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کریں گے ۔بعد ازاں وہ یکم فروری کوالالمپور میں فیڈرل ٹیریٹوری ڈے کی تقریبات میں شریک ہوں گے اور ملائشین میڈیکل ایسوسی ایشن کے عہدے داروں سے ملاقات کر کے پاکستان میڈیکل اسوسییشن کے عہدے داروں کا خیر سگالی کا پیغام پہنچائیں گے۔ ان کی شہزادی رومونا مراد اور ان کی فیملی سے بھی ملاقات شیڈیولڈ ہے ۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button