
مشرق وسطیٰ
اپنے ایک سالہ دور میں لائیو سٹاک سیکٹر کو نمایاں فروغ دیا ۔….ابراہیم حسن مراد
نیشنل فٹ اینڈ مائوتھ ڈیزیز کی روک تھام کے لیے پروگرام کا اجراء،7 موبائل ویٹرنری لیبز بنانا اور لائیو سٹاک بزنس سہولت کار مرکز بنائے گئے۔
پاکستان لاہور(نمائندہ وائس آف جرمنی):صوبائی وزیر لائیو سٹاک ابراہیم حسن مراد نے اپنے ایک اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اپنے ایک سالہ دور میں لائیو سٹاک سیکٹر کو فروغ دینے کے لیے نمایاں اقدامات کیے جیسا کہ 11لاکھ جانوروں کی افزائش نسل کے لیے اقدامات، 37 ہزار ایکڑ پر کسانوں کے لیے ہائ پروٹین چارے کی فراہمی کو یقینی بنانا،بہاولپور کو میٹ زون ڈکلیئر کرنا،کسانوں کو فی جانور پانچ ہزار روپے انسینٹو دینا،بہاولپور انڈسٹریل اسٹیٹ میں فوڈ، میٹ اور ڈیری پروسیسنگ زون کا قیام عمل میں لانا،چین کے تعاون سے ساہیوال کو ملک زون اور بہاولپور کو میٹ زون بنانے کے لیے متعدد اقدامات،نیشنل فٹ اینڈ مائوتھ ڈیزیز کی روک تھام کے لیے پروگرام کا اجراء،7 موبائل ویٹرنری لیبز بنانا اور لائیو سٹاک بزنس سہولت کار مرکز بنائے گئے۔