مشرق وسطیٰ

پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کے زیر اہتمام بین الاقوامی کانفرنس

اپنے خطاب میں پروفیسر ڈاکٹرمحمد احسان ملک نے کہا کہ سخت محنت کے بغیر ترقی ناممکن ہے اور ترقی یافتہ ممالک انہی اصولوں پر کاربند رہی ہیں

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کے زیر اہتمام ’بزنس ایڈمنسٹریشن2023‘کے موضوع پر دوسری دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر سابق ڈائریکٹر آئی بی اے پروفیسر ڈاکٹر محمد احسان ملک، پرنسپل ہیلی کالج آف کامرس پروفیسر ڈاکٹر مبشر منور خان، پرنسپل ہیلے کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس ڈاکٹر احمد منیب، ڈائریکٹر آئی بی اے پروفیسر ڈاکٹر مقدس رحمان،ماہرین تعلیم،محققین، فیکلٹی ممبران اور طلباؤ طالبات نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔ اپنے خطاب میں پروفیسر ڈاکٹرمحمد احسان ملک نے کہا کہ سخت محنت کے بغیر ترقی ناممکن ہے اور ترقی یافتہ ممالک انہی اصولوں پر کاربند رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جامعات کی بنیادی ذمہ داری نئے علوم کی تخلیق ہے جس کے لیے ریسرچ کلچرکا فروغ ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ نئے رجحانات متاثر کن نہ ہوں تو پائیداری نہیں آسکتی۔ ڈاکٹر مبشر منور خان نے کہا کہ ایسی کانفرنسز سے ایم فل، پی ایچ ڈی سکالرز کو سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی ماہرین، بزنس کمیونٹی اور محققین کو ملکی معیشت میں استحکام کے لئے جدیدرجحانات پرمل کام کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ وسائل کا درست استعمال کیے بغیر پائیداری نہیں آسکتی۔ڈاکٹر مقدس رحمان نے شرکاء کو خوش آمدیدکرتے ہوئے کہا کہ کانفرنس کے انعقاد کا مقصد نئے آئیڈیاز پر کام کرنے کے لیے ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ حاصل کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ دوسری بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد آئی بی اے کے لیے اعزاز ہے۔بعد ازاں مہمانوں کو سوویینئرز پیش کیے گئے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button