
کاسٹ آف انویسٹی گیشن کی مد میں پولیس افسران کیلئے انویسٹی ہیڈ کوارٹرز میں تقریب
تفتیشی اخراجات کی مد میں 360 تفتیشی افسران میں 03 کروڑ 47 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی رقوم تقسیم تفتیشی افسران تک اخراجات کی ڈائریکٹ منتقلی کا مقصد سائلین پر کسی قسم کا بوجھ نہ ڈالنا ہے،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کامران عادل
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): کاسٹ آف انویسٹی گیشن کی مد میں پولیس افسران کیلئے انویسٹی ہیڈ کوارٹرز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کامران عادل نے افسران میں تفتیشی افسران میں چیک تقسیم کیے۔ تفتیشی اخراجات کی مد میں 360 تفتیشی افسران میں 03 کروڑ 47 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی رقوم تقسیم کی گئیں جبکہ سب انسپکٹر محمد جمشید کو 2 لاکھ20ہزار مالیت کا چیک دیا گیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے کہا کہ تفتیشی اخراجات کی مد میں رقوم کی تقسیم سے بروقت انصاف کے تقاضے پورے ہونگے۔ افسران پوری لگن، محنت اور ایمانداری سے تفتیش کے مراحل مکمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ تفتیشی افسران تک اخراجات کی ڈائریکٹ منتقلی کا مقصد سائلین پر کسی قسم کا بوجھ نہ ڈالنا ہے۔ کامران عادل نے بتایا کہ بہترین تفتیش کے لیے پولیس افسران کو مزید جدید سہولیات سے آراستہ کیا جا رہا ہے۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے کہا کہ شہریوں کو میرٹ پر انصاف کی فوری فراہمی پولیس کی اولین ترجیح ہے اور تفتیشی افسران مظلوم کو انصاف کی فراہمی سے اللہ کی خوشنودی بھی حاصل کریں۔