پاکستاناہم خبریں

’نسیم البحر15‘ فوجی مشقوں میں شرکت کےلیے سعودی رائل نیول فورسز کے بحری جہازوں کی کراچی آمد

"نسیم البحر 15" مشقوں کا مقصد بحری جنگ (سطح، فضاء، زیر زمین اور بے قاعدہ جنگ) کے میدان میں بحری کارروائیوں کو نافذ کرنا ہے

(سید عاطف ندیم-پاکستان): سعودی عرب اور پاکستان کی مسلح افواج کی ’نسیم البحر 15‘ مشقیں پاکستان کی سمندری حدود میں شروع ہیں۔مشقوں میں شرکت کے لیے رائل سعودی نیول فورسز اور پاکستانی بحریہ کے درمیان مشترکہ دوطرفہ بحری مشقوں کی سرگرمیاں بحیرہ عرب میں شروع ہیں جس میں دونوں بحری افواج کے درمیان مختلف سمندری لڑائی کی منصوبہ بندی، عمل درآمد اور ہتھیاروں کی جانچ کے ساتھ دو طرفہ عسکری تعاون اور تجربات کا تبادلہ کیا جائے گا۔ ان مشقوں میں پاکستانی میرینز اور فضائیہ بھی حصہ لیں گی۔

مشقوں کے کمانڈر میجر جنرل صالح بن عبداللہ العمری نے زور دے کر کہا کہ "نسیم البحر 15” مشقوں کا مقصد بحری جنگ (سطح، فضاء، زیر زمین اور بے قاعدہ جنگ) کے میدان میں بحری کارروائیوں کو نافذ کرنے کے ساتھ ساتھ انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر آپریشنز، آبی گذرگاہوں کی تلاش اور ان کی حفاظت کے عمل میں حفاظتی آپریشنز کے تجربات کو بہتر بناناہے‘۔

انہوں نے اس بات کی نشاندہی کی کہ مشقوں کی تیاری اور انتظامات پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ کیے گئے ہیں اور اس قسم کی مشقوں میں اعلیٰ ترین سطح کی حفاظت کی جاتی ہے۔ان مشقوں کا مقصد دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان تصورات اور مشترکہ عسکری سرگرمیوں کو یکجا کرنا ہے۔
جنرل العمری نے مزید کہا کہ "نسیم البحر” مشقیں گذشتہ تین دہائیوں کے دوران تیار ہوئی ہیں۔ یہ 1993ء سے ہر دو سال بعد منعقد ہونے والی مشقوں کا تسلسل ہے، جس میں دونوں ممالک کے درمیان باری باری ان مشقوں کو عملی شکل دینے سے لے کر آپریشنل سطح پر جدید مشقوں کی طرف منتقلی کا سفر طے کیا جاتا ہے۔

مشقوں میں میزائلوں کے استعمال کے تجربات کے ساتھ براہ راست ہلکی فائرنگ اور جدید ترین جنگی نگرانی کے نظام کی مشقیں کی جاتی ہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button