انٹرٹینمینٹ

پاکستان: ریڈیو تعلیم، معلومات کی ترسیل اور تفریح کا ایک اہم ذریعہ ہے: عمر فاروق

ریڈیو ایک ایسا ذریعہ ہے جو خاص طور پر دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں لوگوں تک رسائی کے لیے سب سے زیادہ قابل اعتماد ہے

ویب ڈیسک:معروف میڈیا کنسلٹنٹ عمر فاروق نے ریڈیو کو تعلیم، معلومات کی ترسیل اور تفریح کا ایک اہم ذریعہ قرار دیا۔ریڈیو پاکستان کے نمائندے قاسم بخاری کو ورلڈ ریڈیو ڈے کے موقع پر دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ریڈیو ایک ایسا ذریعہ ہے جو خاص طور پر دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں لوگوں تک رسائی کے لیے سب سے زیادہ قابل اعتماد ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سال ورلڈ ریڈیو ڈے کا موضوع "ریڈیو اور موسمیاتی تبدیلی” ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریڈیو پاکستان موسمیاتی تبدیلی اور پائیداری کے بارے میں شعور بیدار کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے 2022 کے سیلاب کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ اس دوران ریڈیو پاکستان نے متاثرہ آبادی کی مدد کی اور بیماریوں سے بچاؤ اور سیلاب کے دوران احتیاطی تدابیر پر آگاہی فراہم کی۔ اس کے علاوہ، اسموگ کے موسم میں بھی ریڈیو پاکستان نے شعور اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
عمر فاروق نے ریڈیو پاکستان کی ویڈیو پوڈ کاسٹ انیشی ایٹو کو بھی سراہا اور کہا کہ یہ قدم ریڈیو کی مقبولیت اور سننے والوں کی تعداد میں اضافہ کرے گا، کیونکہ ویڈیو پوڈ کاسٹ کی مانگ اور رجحان میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ریڈیو کا میڈیم ابھی بھی بڑی حد تک ان ٹیپ ہے اور اس میں بے پناہ پوٹینشل موجود ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں عمر فاروق نے ریڈیو انڈسٹری کے زوال پذیر ہونے کے تصور کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اگر انڈسٹری واقعی زوال کا شکار ہوتی تو اتنے زیادہ ایف ایم اور کمیونٹی ایف ایم اسٹیشنز کامیابی سے کیسے چل رہے ہوتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا کے لیے وائس اوور بہت ضروری ہیں اور ریڈیو انڈسٹری میں بہت سے باصلاحیت وائس اوور آرٹسٹ اپنی خدمات فراہم کر رہے ہیں۔
ریڈیو پاکستان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے عمر فاروق نے کہا کہ ریڈیو پاکستان ملک کی نظریاتی سرحدوں کا محافظ اور ایک اہم معلوماتی ذریعہ ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button