پاکستاناہم خبریں

مجھے کوئی خط نہیں ملا، خط کی باتیں چالیں ہیں: آرمی چیف

ملک بہت اچھے انداز سے آگے بڑھ رہا ہے۔ پاکستان میں ترقی ہو رہی ہے، اور پاکستان بہت ترقی کرے گا

( سید عاطف ندیم-پاکستان):پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے ان کو لکھے گئے خطوط کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کوئی خط نہیں ملا ہے۔
جمعرات کے روز وزیراعظم ہاؤس میں ترک صدر رجب طیب اردوغان کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا ’اگر خط ملے گا تو میں نہیں پڑھوں گااور اس کو وزیراعظم کو بھجوا دوں گا۔‘
جنرل عاصم منیر نے کہا کہ ’خط کی باتیں چالیں ہیں۔ملک بہت اچھے انداز سے آگے بڑھ رہا ہے۔ پاکستان میں ترقی ہو رہی ہے، اور پاکستان بہت ترقی کرے گا۔‘
پی ٹی آئی کے مطابق عمران خان نے گذشتہ چند دنوں میں عمران خان کو تین خطوط ارسال کئے ہیں جن میں انہوں پاکستانی فوج کی پالیسیوں، 26 ویں آئینی ترمیم، پیکا ایکٹ، فوج اور عوام میں فاصلے اور انتخابات میں دھاندلی کے موضوعات زیر بحث لائے۔
عمران خان نے آرمی چیف کو پہلا خط 3 فروری، دوسرا 8 فروری اور تیسرا 12 فروری کو لکھا تھا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button