(سید عاطف ندیم-پاکستان): پاکستانی ابلاغیاتی ذرائع کے مطابق فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے اعلان کیا ہے کہ بنوں چھاؤنی پر دہشت گردانہ حملے میں شریک سبھی سولہ تکفیری دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق تکفیری دہشت گردوں نے بنوں چھاؤںی ميں داخل ہونے کی کوشش کی جس کو ناکام بنا دیا گیا ۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ دہشت گردوں کے حملے میں پانچ جوان اور تیرہ معصوم شہری مارے گئے اور بتیس زخمی ہوئے۔ رپورٹوں کے مطابق تکفیری دہشت گردوں کے حملے میں ایک مسجد کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ یاد رہے کہ منگل کو افطار کے بعد تکفیری دہشت گردوں نے بارود سے بھری ایک گاڑی بنوں فوجی چھاؤنی سے ٹکرا دی تھی ۔ دھماکے سے قریب کی ایک مسجد اور لوگوں کو گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
With Product You Purchase
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur.
متعلقہ مضامین

خلیج میں فوجی اشتعال انگیزیاں اور غیر قانونی حملے فوری بند کیے جائیں، پاکستان کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں دوٹوک مؤقف
7 گھنٹے ago

موٹروے پولیس کی اکتوبر 2026 میں شاندار کارکردگی، ایک لاکھ 43 ہزار سے زائد مسافروں کی مدد، 11 گمشدہ بچے والدین سے ملوا دیے گئے
8 گھنٹے ago

