صحتاہم خبریں

پاکستان پنجاب گورنمنٹ:‌ وزیراعلیٰ مریم نواز کا میو ہسپتال میں انجکشن سے مریضوں کی ہلاکت کا نوٹس

انجکشن کی ری ایکشن کے واقعہ پر گہری تشویش ہے، غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی

(سید عاطف ندیم-پاکستان): وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے میو ہسپتال میں انجکشن سے مریضوں کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے انجکشن کے مبینہ ری ایکشن سے مریضوں کے جاں بحق ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر سے رپورٹ طلب کر لی۔مریم نواز نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا اور مریضوں کے بہترین علاج کا حکم دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ انجکشن کی ری ایکشن کے واقعہ پر گہری تشویش ہے، غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
خیال رہے کہ گزشتہ شب لاہور کے میو ہسپتال کی چیسٹ وارڈ میں انجکشن کے مبینہ ری ایکشن سے دو مریض زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔
مبینہ انجکشن لگنے سے مزید 14مریض متاثر ہوئے جن میں سے 3 وینٹی لیٹر پر ہیں، ہسپتال میں انجکشن کا استعمال روک دیا گیا جبکہ معاملے کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی قائم کر دی گئی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق پروفیسر اسرار الحق کمیٹی کے سربراہ ہوں گے، کمیٹی میں چیف فارماسسٹ، ڈپٹی نرسنگ، اے ایم ایس ہسپتال کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اس حوالے سے کہا ہے کہ ہسپتال میں انجکشن کا استعمال فوری روک دیا گیا ہے، خصوصی کمیٹی معاملے کی تحقیقات کرے گی، ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button