پاکستان

پاکستان پنجاب کی انسداد دہشت گردی و ہارڈنڈ دی اسٹیٹ کمیٹی کا پہلا اہم اجلاس

صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام کے لیے تمام ادارے الرٹ رہیں،پنجاب میں سی ٹی ڈی کے استعداد کار کو بڑھا رہے ہیں

(سید عاطف ندیم-پاکستان):‌صوبائی وزیر قانون پنجاب ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر صدارت پنجاب کی انسداد دہشت گردی و ہارڈنڈ دی اسٹیٹ کمیٹی کا پہلا اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل، پولیس، سی ٹی ڈی، لوکل گورنمنٹ، ایس پی یو پولیس، انسداد نارکوٹکس و منشیات، سیف سٹی اتھارٹی کے اعلی افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان کی روشنی میں صوبہ پنجاب میں اقدمات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں سی ٹی ڈی کی صوبہ بھر میں انسداد دہشت گردی کی کاروائیوں، سیف سٹی پراجیکٹس، ہائی ویز کی چیک پوسٹ و پیٹرولنگ، چائنی پاشندوں کی سکیورٹی، انسداد تجاوزات آپریشن، غیرقانونی پیٹرول پمپس و دیگر امور کا جائزہ لیا گیا۔
صوبائی وزیر قانون پنجاب ملک صہیب احمد بھرتھ کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب سی ٹی ڈی نے دو ماہ میں 730 آپریشنز خفیہ اطلاع پر کیے۔69 کریمنلز کو گرفتار و 70 مقدمات کا اندراج کیا گیا۔صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام کے لیے تمام ادارے الرٹ رہیں،پنجاب میں سی ٹی ڈی کے استعداد کار کو بڑھا رہے ہیں۔ اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ میانوالی، ڈی جی خان اور کے پی کے سے ملحقہ اضلاع میں بھرپور کاروائیاں کی گئی۔
صوبائی وزیر ملک صہیب احمد بھرتھ نے کہا کہ پولیس چوکیوں و دہشت گردی میں ملوث گروپس پر نظر رکھی جا رہی ہے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ سی ٹی ڈی میں بھرتی کیے گئے 467 ملازمین کی ٹریننگ اپریل میں شروع ہوگی۔ہائی وے پولیس کی صوبہ بھر میں 365 چیک پوسٹ فنکشنل ہیں۔7412 مطلوب اشتہاریوں کو حراست میں لیا گیا. اسمگلنگ کے 193 مقدمات درج کیے گئے۔صوبائی وزیر کی موٹروے اور رنگ روڈ پر موثرچیکنگ کے لیے پلان کو تیارکرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ہائی ویز پر سخت مانیٹرنگ و چیکنگ کے لیے موثر انٹیلیجنس کے لیے تمام ادارے ملکر کام کریں۔
صوبائی وزیر کو بتایا گیا کہ پہلے مرحلہ میں جون 2025 میں 18 اضلاع میں سیف سٹی کیمرے فنکشنل ہونگے،دسمبر 2025 تک دیگر اضلاع میں سیف سٹی کمرے فنکشنل ہونگے۔وزیر اعلی پنجاب کے سیف ہائی ویز ویژن کے تحت صوبہ بھر کے داخلی و خارجی راستوں پر مانیٹرنگ کا عمل جاری ہے۔انسداد تجاوزات مہم میں صوبہ بھر میں 63849 مستقل تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا۔نارکوٹکس و منشیات کے خلاف موثر کاروائیؤں کے لیے 9 ڈویژن میں نارکوٹکس کنٹرول اسٹیشنز قائم رہے ہیں،مرحلہ وار اس کی دائرہ اضلاع تک کے کر جائیں گے۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ سٹاف کی ٹریننگ اور ڈائریکٹرز کی تعیناتی کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔نارکوٹکس و منشیات کی روک تھام کے لیے بہت بڑا قدم اٹھایا گیا ہے۔ محکمہ ایکسائز قانون نافذ کرنے والے اداروں کو گاڑیوں کا ڈیٹا فراہم کر رہا ہے۔ صوبائی وزیر قانون ملک صہیب احمد بھرتھ کا کہنا تھا کہ غیر رجسڑڈ شدہ اور ممنوعہ نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں.صوبہ بھر میں موجود غیر قانونی پیٹرول پمپس کا ڈیٹا اگلے اجلاس میں فراہم کیا جائے،بھکاری مافیا کے خلاف سخت قانون سازی آخری مراحل میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی سلامتی و عوام الناس کے تحفظ کے لیے تمام ادارے ملکر کام کر رہے ہیں-نیشنل ایکشن پلان کی روشنی صوبہ پنجاب میں اقدامات لیے جا رہے ہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button