پاکستان

پاکستان میں پولیس لائٹس کے استعمال اور سیاہ شیشوں والی پرائیویٹ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاون کا آغاز

ٹریفک کی روانی اور حادثات سے بچاو کو یقینی بنانے کے لئے لین اور لائن کی پابندی پر عمل درآمد کروائیں

(سید عاطف ندیم-پاکستان): سٹی ٹریفک پولیس نے پرائیوٹ گاڑیوں پر پولیس لائٹس کے استعمال اور سیاہ شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاون کا آغاز کر دیا ۔ چیف ٹریفک آفیسر اطہر وحید نے جمعہ کو اس حوالے سے جاری بیان میں کہاکہ پولیس گاڑیوں کی طرز کے سائرن اور لائٹس استعمال کرنے والی پرائیویٹ گاڑیوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے گی، سیاہ پیپر اور شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا جاچکا ہے۔
انہوں نے کہا اسی طرح بوگس نمبر پلیٹ یا نمبر پلیٹ میں ردو بدل کرنا جرم ہے، اس عمل میں کوئی بھی شہری پایا گیا تو قانونی کارروائی کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ سڑکیں شہریوں کی گزرگاہیں، ٹریفک کو روکنا یا راستہ بند کر دینے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائیگی، ایسا کرنے کی صورت میں قانون ضرور حرکت میں آئے گا۔سی ٹی اونے کہا کہ ٹریفک کی روانی اور حادثات سے بچاو کو یقینی بنانے کے لئے لین اور لائن کی پابندی پر عمل درآمد کروائیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button