پاکستانتازہ ترین

پاکستان : پولیس افسر عائشہ بٹ کے لیے بین الاقوامی ویمن پولیس ایسوسی ایشن کا اعلیٰ ایوارڈ

انٹرنیشنل ایسوسی ایشن فار ویمن پولیس 70 ملکوں کی پولیس پر مشتمل ایک بین الاقوامی تنظیم ہے۔ جس کا مقصد پولیس میں خواتین کی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی کرنا اور ان کی صلاحیتوں کو فروغ دینا شامل ہے

(سید عاطف ندیم-پاکستان): بین الاقوامی ویمن پولیس ایسوسی ایشن نے پاکستانی پولیس افسر عائشہ بٹ کو امتیازی پولیس خدمات کے لیے بین الاقوامی ایوارڈ دینے کے لیے نامزد کیا ہے۔ وہ اپنا یہ ایوارڈ ماہ ستمبر میں ایک تقریب کے دوران گلاسگو میں حاصل کریں گے۔
عائشہ بٹ ان دنوں گوجرانوالہ میں سٹی ٹریفک آفیسر کے طور پر خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔
انٹرنیشنل ایسوسی ایشن فار ویمن پولیس 70 ملکوں کی پولیس پر مشتمل ایک بین الاقوامی تنظیم ہے۔ جس کا مقصد پولیس میں خواتین کی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی کرنا اور ان کی صلاحیتوں کو فروغ دینا شامل ہے۔ تاکہ وہ مشکل سے مشکل صورتحال میں بھی اپنی خدمات بطور پولیس اہلکار انجام دے سکیں۔
یہ تنظیم خواتین پولیس افسروں کی سرپرست کے علاوہ ان کے کام کو بین الاقوامی سطح پر مربوط کرنے کے لیے بھی کام کرتی ہے۔
عائشہ بٹ جو ان دنوں سٹی ٹریفک افسر کے طور پر گوجرانوالہ میں تعینات ہیں اور سپرٹنڈنٹ پولیس کے طور پر کام سر انجام دے رہی ہیں۔
بین الاقوامی ویمن ایسوسی ایشن کی صدر جولیا جائگیر نے عائشہ بٹ کے لیے ایوارڈ کا اعلان کرتے ہوئے لکھا ہے ‘میں یہ اطلاع کرنے پر خوشی محسوس کر رہی ہوں کہ آپ نے سال 2025 کے لیے ایسوسی ایشن کا بہترین کارکردگی ایوارڈ حاصل کر لیا ہے۔’ ان کا یہ خط پنجاب پولیس کو بدھ کے روز موصول ہوا ہے۔
‘بین الاقوامی ویمن پولیس ایسوسی ایشن اس بات کو اپنے لیے فخر و اعزاز کا باعث سمجھتی ہے کہ اس نے عائشہ بٹ جیسی ممتاز پولیس افسر کو اس ایوارڈ کے لیے نامزد کیا ہے۔ ‘
‘ہمارے ارکان کی طرف سے بورڈ آف ڈائریکٹرز اور اس کمیٹی نے جو ایوارڈ کے فیصلے کرنے میں اپنا کردار ادا کرتی ہے آپ کو اس اعزاز کے ملنے پر مبارکباد دی ہے۔ آپ کے لیے یہ 62واں سالانہ ایوارڈ گلاسگو میں اسی سال ماہ ستمبر میں پیش کیا جائے گا۔ ‘
جولیا نے کہا ‘ ہم یہ مخلصانہ طریقے سے امید کرتے ہیں کہ آپ اس تقریب میں انعام لینے کے لیے ضرور شرکت کریں گی۔’
علاوہ ازیں پنجاب پولیس نے عائشہ بٹ کو اس ایوارڈ کے جیتنے پر مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ انہوں نے پنجاب پولیس کا نام روشن کر دیا ہے۔ یہ بیان انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کی طرف سے جاری کیا گیا ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button