انٹرٹینمینٹ

وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب پاکستان عظمیٰ بخاری کے رات گئے مختلف تھیٹرز پر چھاپے

اداکار ساجن عباس،اداکارہ نیلی،صائمہ خان،نایاب خان اور سونو بٹ کو شوکاز نوٹس جاری

(سید عاطف ندیم-پاکستان): وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے رات گئے لاہور کے مختلف تھیٹرز پر اچانک چھاپے مارے، جن میں محفل تھیٹر، پرنس تھیٹر اور تماثیل تھیٹر شامل ہیں۔ اس دوران انہوں نے کیفے ٹیریا، ڈریسنگ رومز اور ہالز کا تفصیلی جائزہ لیا اور تھیٹرز کے ماحول اور معیار کو جانچنے کے لیے خصوصی معائنہ کیا۔ان کی جانب سےچھاپوں کے دوران ناقص صفائی اور انتظامی بدانتظامیوں پر شدید برہمی کا اظہار کیا گیا، جبکہ انہوں نے اسٹیج ڈراموں میں غیر اخلاقی گانوں اور فنکاراؤں کے نامناسب لباس پر بھی عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیر اطلاعات نے اس بات پر زور دیا کہ پنجاب کے تھیٹرز میں کسی کو بیہودگی اور بے حیائی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔اس موقع پر معروف اداکار ساجن عباس، اداکارہ نیلی، صائمہ خان، نایاب خان اور سونو بٹ کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئے۔ وزیر اطلاعات نے واضح کیا کہ آئندہ اگر کسی فنکار نے طے شدہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کی تو اس پر تاحیات پابندی عائد کر دی جائے گی۔عظمیٰ بخاری نے پنجاب آرٹس کونسل کے افسران کے کام کے طریقہ کار پر بھی عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ تھیٹرز کے ماحول کو بہتر بنانے کے لیے تمام متعلقہ افراد کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ میں کسی کا روزگار ختم نہیں کرنا چاہتی، لیکن جو لوگ تھیٹرز کا ماحول خراب کر رہے ہیں، وہ پنجاب میں مزید کام نہیں کر سکیں گے۔وزیر اطلاعات نے تھیٹر مالکان پر زور دیا کہ وہ اچھے اور معیاری موضوعات پر مبنی ڈرامے پیش کریں تاکہ عوام کو صحت مند تفریح میسر آ سکے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button