کاروبار

آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا معاملہ شامل نہیں کیا گیا

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کےساتھ موجودہ قرض پروگرام تاحال بحال نہ ہونے کے باعث ملک پر ایک بار پھرڈیفالٹ کے خطرات منڈلانے لگے۔

انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے چودہ جون تک ہونے والے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کے شیڈول میں پاکستان کا معاملہ شامل نہیں کیا۔
تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کےساتھ موجودہ قرض پروگرام تاحال بحال نہ ہونے کے باعث ملک پر ایک بار پھرڈیفالٹ کے خطرات منڈلانے لگے۔
نئے بجٹ پر اختلاف رائے کی وجہ سےاسٹاف لیول معاہدہ پھر کھٹائی میں پڑگیا ہے، آئی ایم ایف نے ایگزیکٹیو بورڈ کے اجلاس کا چودہ جون تک کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
اسٹاف لیول معاہدہ تاحال نہ ہونے کے باعث پاکستان کا معاملہ آئی ایم ایف شیڈول میں شامل نہیں۔
حکومت نے سالانہ ٹیکس ہدف نو ہزار دوسو ارب روپے رکھنے کی تجویز دی ہے جبکہ آئی ایم ایف ٹیکس ہدف تقریبا دس ہزار ارب روپے لے جانے پر زور دے رہا ہے۔
وفاقی حکومت کو تیس جون تک اسٹاف لیول معاہدے کی اُمید ہے، تاہم ایسا ہوتا ممکن نظرنہیں آرہا، پاکستان کا چھ ارب پچاس کروڑ ڈالر کا قرض پروگرام رواں ماہ تیس جون کو ختم ہورہا ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button