
(سید عاطف ندیم-پاکستان): پاکستان کی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ پانچ اور چھ اپریل کی درمیانی رات شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں دہشت گردوں کا ایک گروپ افغانستان سے بارڈ کراس کرکے پاکستان میں داخل ہونے کوشش کی جس کوسکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ’خوارج‘ کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنادی اور فائرنگ کے تبادلے میں 8 خوارج مارے گئے۔
بیان کے مطابق فائرنگ سے چار دہشت گرد زخمی بھی ہوئے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان افغانستان کی عبوری حکومت پر مسلسل زور دیتا رہا ہے کہ وہ اپنی طرف بارڈر منیجمنٹ کو موثر بنائے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق توقع ہے کہ افغانستان کی عبوری حکومت اپنی ذمہ داریوں کو پوری کرے گی اور خوارج کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے افغانستان کی سرزمین کو استعمال کرنے نہیں دے گی۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ علاقے میں دہشت گردوں کی ممکنہ موجودگی کے امکان پر کمبنگ آپریشن کی جا رہی ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی فوج ملکی سرحدوں کو محفوظ بنانے اور ملک سے دہشت گردی کی عفریت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔