یورپاہم خبریں

شمالی امریکی ملک میں بڑا حادثہ، نائٹ کلب کی چھت گرنے سے 79 افراد ہلاک، 160 لوگ زخمی

شمالی امریکی ملک ڈومینیکن ریپبلک میں ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ نائٹ کلب کی چھت گرنے سے 79 افراد ہلاک اور 160 لوگ زخمی ہوگئے۔

ڈومینیکن ریپبلک میں  کلب کی چھت گرنے کے بعد کا منظر

ڈومینیکن ریپبلک میں کلب کی چھت گرنے کے بعد کا منظر (AP)
سینٹو ڈومنگو: ڈومینیکن دارالحکومت میں منگل کی صبح ایک مشہور نائٹ کلب کی چھت گرنے سے کم از کم 79 افراد ہلاک اور 160 لوگ زخمی ہو گئے۔ حادثے کے وقت موسیقی کا پروگرام چل رہا تھا جس میں سیاستدان اور کھلاڑی سمیت بے شمار لوگ موجود تھے۔

حادثے کے فوراً بعد راحت اور بچاؤ کارروائیاں شروع کی گئیں۔ کئی لوگوں کو ملبے سے نکال کر اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ نائٹ کلب ایک منزلہ عمارت تھی۔ مقامی حکام کے مطابق اب ملبے میں کسی کے زندہ ملنے کی امید کم ہے۔ نائٹ کلب کی چھت گرنے کے تقریباً 12 گھنٹے بعد بھی ریسکیو ٹیمیں ملبے سے لوگوں کو نکالنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

کلب کی چھت گرنے کے بعد ریسکیو آپریشن جاری

کلب کی چھت گرنے کے بعد ریسکیو آپریشن جاری (AP)

اس حادثے میں مرنے والوں کی تعداد 79 تک پہنچ گئی ہے۔ اس سے قبل حکام نے کہا تھا کہ کم از کم 160 افراد زخمی ہیں۔ متاثرین میں شمال مغربی ریاست مونٹیکرسٹی کی گورنر نیلسی کروز اور سات بار میجر لیگ بیس بال کے آل اسٹار نیلسن کروز کی بہن بھی شامل ہیں۔

کلب کی چھت گرنے کے بعد ریسکیو آپریشن جاری

کلب کی چھت گرنے کے بعد ریسکیو آپریشن جاری (AP)

یہ واضح نہیں تھا کہ آخری بار عمارت کا معائنہ کب کیا گیا تھا۔ پراسیکیوٹر روزالبا راموس نے میڈیا کو بتایا کہ ہر کوئی جاننا چاہتا ہے کہ کیا ہوا۔ حکام اب بھی زندہ بچ جانے والوں کی تلاش پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔ صدر ابینادر نے ایکس پر لکھا کہ تمام ریسکیو ادارے متاثرین کی مدد کے لیے انتھک کام کر رہے ہیں۔ ہمیں نائٹ کلب میں پیش آنے والے سانحے پر بہت دکھ ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button