پاکستاناہم خبریں

انا طولیہ (ترکیہ):وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف سے اناطولیہ ڈپلومیسی فورم میں ترکیہ کے نائب صدر جودت یلماز کی ملاقات

مشترکہ تعلیمی منصوبوں اور معاشی شراکت داری کے فروغ پر اتفاق، ہنر مند افرادی قوت اور گلوبل سکل میپنگ میں تعاون پر بات چیت

انا طولیہ (ترکیہ-نمائندہ وائس آف جرمنی)ترکیہ کے نائب صدر جودت یلماز اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے ملاقات کی-اناطولیہ ڈپلومیسی فورم 2025 کانفرنس کی سائیڈ لائنز پر ترکیہ کے نائب صدر جودت یلماز اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز میں ملاقات ہوئی -نائب صدر جودت یلماز نے ڈپلومیسی فورم میں شرکت پر وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا شکریہ ادا کیا -وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے کانفرنس میں مدعو کرنے پر شکریہ ادا کیا-دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ترکیہ کے دوطرفہ دلچسپی کے امور اور تعاون بڑھانے پر گفتگو کی-قائدین نے دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ تعلیمی منصوبوں اور معاشی شراکت داری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا-دونوں رہنماؤں نے معاشی امکانات، تجارت، تعلیم اور ہنر کی ترقی پر مشترکہ کاوشوں پر تبادلہ خیال کیا-وزیر اعلی مریم نواز شریف نے نائب صدر ترکیہ سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ترکیہ پاکستان دو بھائی ہیں -وزیر اعلی مریم نواز نے ترکیہ کے نائب صدر کو پنجاب کے دورے کی دعوت دی-رہنماؤں نے ہنر مند افرادی قوت اور گلوبل سکل میپنگ میں تعاون پر بات چیت کی-وزیراعلی مریم نوازشریف نے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے ترکیہ کے نائب صدر کے لئے نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا-وزیراعلی مریم نواز نے نائب صدر ترکیہ کو صوبہ پنجاب میں تعلیم اور ہنر کی ترقی کے اپنے منصوبوں سے آگاہ کیا-

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button