صحت

معصوم بچوں کی ہارٹ سرجری کرنے والی طبی ٹیم کے شکر گزار ہیں، صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق

ان کارڈیک سرجنز نے 5 سے 11 اپریل کے دوران فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں معصوم بچوں کی ہارٹ سرجری کی

(سید عاطف ندیم-پاکستان): صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں سپین سے آئے ڈاکٹرز کے وفد نے ملاقات کی۔وفد میں ڈاکٹر انیس زیمیلس، مس بیڑریو ویلر مورالز اور مس لیوا زرینہ شامل تھے۔اس موقع پر ڈاکٹر سینیئر ہیلتھ پروفیشنل ڈاکٹر زاہد پرویز اور وائس چانسلر پروفیسر احسن وحید راٹھور بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اس موقع پر وفد کو یادگاری شیلڈز بھی پیش کیں۔
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ ان کارڈیک سرجنز نے 5 سے 11 اپریل کے دوران فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں معصوم بچوں کی ہارٹ سرجری کی ہے۔ ان ڈاکٹرز کے ایف آئی سی بارے ذاتی اوبرویشنز سے بھی استفادہ کریں گے۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں معصوم بچوں کی ہارٹ سرجری کرنے والی طبی ٹیم کے شکر گزار ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کامیابی سے جاری ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button