مشرق وسطیٰ

ٹائم لائن کے مطابق اہداف کے حصول کی نگرانی کی جائے، کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔کمشنر لاہور

کمشنر لاہور کی چیف ٹاون پلانر کوشہر کی 9 ماڈل شاہراہوں پر کیے گئے آپریشنز کی رپورٹ جلد پیش کرنے کی ہدایت کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت ایل ڈی اے کے مختلف شعبوں کا اجلاس

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌کمشنر لاہور و ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت ایل ڈی اے کے مختلف شعبوں کا اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف شعبہ جات کی کارکردگی اور جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں کمشنر لاہور کو ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہیڈکوارٹرز اور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہاوسنگ نے اپنے اپنے شعبوں سے متعلق بریفنگ دی ۔اجلاس میں ڈی جی ایل ڈی اے نے مختلف شعبوں کی ورکنگ پراگریس کا تفصیلی جائزہ لیا۔چیف انجینئر اسرار سعید نے شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت بارے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ لاہور برج توسیعی منصوبہ ، سمن آباد انڈر پاس اور شاہدرہ فلائی اوور پر دن رات کام جاری ہے۔ اجلاس میں کمشنر لاہور کو صوبائی دارالحکومت میں مجوزہ منصوبوں کی پیش رفت بارے کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔اس موقع پر کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جاری ترقیاتی منصوبے ٹائم لائن کے مطابق مکمل کیے جائیں۔ٹائم لائن کے مطابق اہداف کے حصول کی نگرانی کی جائے، اس معاملے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ کمشنر لاہور نے چیف ٹاون پلانر ایل ڈی اے کوشہر کی 9 ماڈل شاہراہوں پر کیے گئے آپریشنز کی رپورٹ بھی جلد پیش کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈی جی ہیڈکوارٹر زعمران علی، ایڈیشنل ڈی جی ہاوسنگ سید منور بخاری، چیف انجینئر اسرار سعید، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ لاہور ڈویژن جاوید چوہان ، چیف ٹاون پلانر شکیل انجم منہاس ، ڈائریکٹر فنانس، ڈائریکٹر سی اینڈ آئی اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button