
پنجاب بھرمیں 1007ٹریفک حادثات میں 12افراد جاں بحق1082 زخمی ہوئے
ان حادثات میں زیادہ تر تعداد70)فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔
لاہور: ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1007ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 553افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔529معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔
ان حادثات میں زیادہ تر تعداد70)فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔
ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 516ڈرائیوز،78کم عمرڈرائیور،446مسافراور132پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ254ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت277متاثرین کے ساتھ پہلے ملتان 76حادثات میں 73متاثرین کے ساتھ دوسرے فیصل آباد 67حادثات میں 71متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔
واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1082متاثرین میں 857مرد اور237خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 244افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور559افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ291زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 871موٹرسائیکلز،48آٹو رکشے،91کاریں،22وین،08مسافربسیں،30ٹرک اور108دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔