مشرق وسطیٰ

لاہور پریس کلب کے سالانہ الیکشن 2024کے نتائج کے مطابق جرنلسٹ پروگریسو الائنس کے ارشد انصاری صدر منتخب

لاہور کی صحافی برادری کا سب سے بڑا انتخابی معرکے میں جرنلسٹ پروگریسو الائنس نے میدان مار لیا، ارشد انصاری 984 ووٹ لیکر سال 2024 کیلئے صدر لاہور پریس کلب منتخب ہوگئے

لاہور (وائس آف جرمنی سید عاطف ندیم) لاہور پریس کلب کے سالانہ الیکشن کے نتائج کا اعلان کردیا،جرنلسٹ پروگریسو الائنس کے ارشد انصاری صدر منتخب ہو گئے۔
لاہور کی صحافی برادری کا سب سے بڑا انتخابی معرکے میں جرنلسٹ پروگریسو الائنس نے میدان مار لیا، ارشد انصاری 984 ووٹ لیکر سال 2024 کیلئے صدر لاہور پریس کلب منتخب ہوگئے، ان کے مد مقابل میاں محمد شہباز 811 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

زاہد عابد 983 ووٹ لے کر سیکرٹری کے عہدے پر فائز ہوئے جبکہ 1035 ووٹوں کے ساتھ شیراز حسنات سینئر نائب صدر منتخب ہو گئے، امجد عثمانی 1008 ووٹ لے کر نائب صدر کی سیٹ جیت گئے جبکہ جعفر بن یار جوائنٹ سیکرٹری اور سالک نواز خزانچی منتخب ہوئے۔
لاہور پریس کلب کے انتخابات میں کل 1820 ووٹ کاسٹ ہوئے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button