پاکستاناہم خبریں

شمالی وزیرستان میں کارروائی، تین روز میں 71 شدت پسند ہلاک: آئی ایس پی آر

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، 17 شدت پسند ہلاک ، تین دن میں 71 دہشت گرد مارے گئے

سید عاطف ندیم-پاکستان):کابل میں موجود معروف بھارتی تجزیہ کار آنند پرکاش اُس وقت دنگ رہ گئے جب انہیں اطلاع ملی کہ پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے افغانستان سے دراندازی کرنے والے تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے 71 دہشت گردوں کو تین دن میں جہنم واصل کر دیا ہے۔

پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے حسن خیل میں ایک اہم کارروائی کے دوران 17 شدت پسند کو ہلاک کیا گیا جو اپنے غیرملکی آقاؤں کی ایما پر کارروائیاں کر رہے تھے۔ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔‘سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ آپریشن 27 اور 28 اپریل کی درمیانی رات افغانستان کی سرحد کے قریب کیا گیا، جس میں کئی خطرناک دہشت گرد مارے گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، یہ کارروائی انٹیلیجنس کی بنیاد پر کی گئی تھی اور اس کا مقصد سرحدی علاقوں میں چھپے دہشت گردوں کا خاتمہ تھا۔ فورسز نے مؤثر حکمت عملی سے دہشت گردوں کا محاصرہ کیا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 17 شدت پسندوں کو جہنم واصل کیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ:”گزشتہ تین دنوں میں ملک بھر میں کی گئی مختلف انسداد دہشت گردی کارروائیوں میں مجموعی طور پر 71 دہشت گرد مارے جا چکے ہیں، جن میں سے زیادہ تر مغربی سرحدی علاقوں میں سرگرم تھے۔”
ذرائع کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں شدت پسندوں کی سرحد پار سے نقل و حرکت میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جس کے پیش نظر سیکیورٹی فورسز نے کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔
پاکستانی حکام کے مطابق ان آپریشنز کا مقصد دہشت گردی کے نیٹ ورکس کو مکمل طور پر ختم کرنا اور مغربی سرحدی علاقوں میں پائیدار امن کو یقینی بنانا ہے۔
ادھر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ:”اس طرح کی پرتشدد کارروائیاں ریاست کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں۔ دہشت گردوں کے خلاف جنگ آخری شدت پسند کے خاتمے تک جاری رہے گی۔”
اسلام آباد میں قائم تھنک ٹینک "سینٹر فار ریسرچ اینڈ سکیورٹی اسٹڈیز (CRSS)” کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق، گزشتہ سال پاکستان کے لیے گزشتہ ایک دہائی کا سب سے خونریز سال ثابت ہوا، اور زیادہ تر حملے خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں کیے گئے۔
سیکیورٹی تجزیہ کاروں کے مطابق، ان کارروائیوں کا مقصد صرف دہشت گردوں کا خاتمہ نہیں بلکہ پاکستان کے سرحدی علاقوں میں امن و امان کو یقینی بنانا بھی ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button