تازہ ترین

لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزی، پاک فوج کا منہ توڑ جواب

پاک فوج ملکی سرحدوں کے دفاع کے لیے ہر وقت تیار ہے اور کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے

(سید عاطف ندیم-پاکستان):غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کا رابطہ ہوا ہے، ذرائع کے مطابق دونوں فوجی افسروں نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیوں کے معاملے پر بات کی۔
29 اور 30 اپریل کی درمیانی شب بھارت نے ایک بار پھر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کی۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی فورسز نے کیانی اور منڈل سیکٹرز میں چھوٹے ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے فائرنگ کی، جس کا پاک فوج نے بھرپور اور مؤثر جواب دیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی جانب سے کی جانے والی جوابی کارروائی میں بھارتی فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا۔ اطلاعات ہیں کہ دشمن کے متعدد مورچے تباہ کر دیے گئے، جبکہ مقبوضہ کشمیر میں واقع بھارتی چکپترا پوسٹ کو بھی نشانہ بنا کر مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی اشتعال انگیزی اس کے جنگی جنون اور مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں سے توجہ ہٹانے کی ایک ناکام کوشش ہے۔ اس واقعے سے قبل بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے سرحدی علاقوں سے شہریوں کا انخلا کروایا اور مسلمانوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں شدت لائی۔
سیکیورٹی ذرائع نے مزید کہا کہ پاک فوج ملکی سرحدوں کے دفاع کے لیے ہر وقت تیار ہے اور کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button