
پہلگام فالس فلیگ کے بعد پاک فوج کی جنگی تیاریاں عروج پر، مختلف علاقوں میں مشقیں جاری
ان مشقوں میں چھوٹے اور بڑے جدید ہتھیاروں کے ساتھ ساتھ ٹینک، توپ خانہ اور انفنٹری کے دستے بھی بھرپور شرکت کر رہے ہیں
(سید عاطف ندیم-پاکستان): پہلگام فالس فلیگ اور بھارتی اشتعال انگیزی کے تناظر میں پاک فوج کی جنگی تیاریاں اپنے عروج پر پہنچ گئی ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی بھرپور جنگی مشقیں سیالکوٹ، نارووال، ظفروال اور شکرگڑھ سمیت دیگر سرحدی علاقوں میں جاری ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ان مشقوں میں چھوٹے اور بڑے جدید ہتھیاروں کے ساتھ ساتھ ٹینک، توپ خانہ اور انفنٹری کے دستے بھی بھرپور شرکت کر رہے ہیں۔ یہ مشقیں کسی بھی ممکنہ خطرے کے پیش نظر پاکستان کی دفاعی تیاریوں کا عملی مظہر ہیں۔
پاک فوج کے جوان وطن عزیز کے دفاع کے لیے ہر وقت چوکنا اور پرعزم ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ملک کی سلامتی اور سرحدوں کے تحفظ کے لیے پاک فوج کے جوان ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں۔
فوجی ترجمان نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ پاک فوج فرض شناسی اور حب الوطنی کے جذبے سے سرشار ہے، اور ہر قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔