
(سید عاطف ندیم-پاکستان): حکومتِ پاکستان نے ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز انٹیلی جنس (ڈی جی آئی ایس آئی) لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کو قومی سلامتی کے مشیر کا اضافی چارج دے دیا ہے۔ اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق، لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک قومی سلامتی سے متعلق امور میں وزیرِاعظم کے مشیر کے طور پر بھی فرائض انجام دیں گے۔ ان کی تقرری کا مقصد داخلی و خارجی سلامتی کے معاملات میں ہم آہنگی اور مؤثر پالیسی سازی کو یقینی بنانا ہے۔
ذرائع کے مطابق، لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، سٹریٹجک وژن اور قومی مفادات کے تحفظ میں تجربے کو مدِنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ وہ اس وقت پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے سربراہ کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہے ہیں، اور انہیں ادارے میں اعلیٰ پیشہ ورانہ قابلیت کا حامل افسر تصور کیا جاتا ہے۔