پاکستان پریس ریلیز

پاکستان میں یومِ مزدور جوش و خروش سے منایا گیا، مزدور تنظیموں کے مطالبات اور ریلیاں

محنت کش اس ملک کی ترقی کا اصل سرمایہ ہیں، لیکن وہ آج بھی بنیادی سہولیات اور تحفظات سے محروم ہیں۔

(عامر سہیل-پاکستان): یومِ مزدور کے موقع پر لاہور میں مختلف مزدور تنظیموں، ٹریڈ یونینز اور سول سوسائٹی کی جانب سے ریلیاں اور اجتماعات منعقد کیے گئے، جن میں محنت کشوں نے اپنے مسائل اور مطالبات کے حق میں آواز بلند کی۔ ریلیوں میں شریک مظاہرین نے مہنگائی، کم تنخواہوں، اور غیر یقینی روزگار کے خلاف شدید احتجاج کیا۔
سب سے بڑی ریلی لاہور پریس کلب سے مال روڈ تک نکالی گئی، جس میں ہزاروں مزدوروں نے شرکت کی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر "محنت کا حق دو”، "ٹھیکیداری نظام ختم کرو” اور "کم از کم اجرت میں اضافہ کرو” جیسے نعرے درج تھے۔
ٹریڈ یونین رہنما چوہدری شفیق نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا، ’’آج کا دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ مزدور صرف نعرے کا نام نہیں، بلکہ وہ طبقہ ہے جو اس ملک کا بوجھ اٹھائے ہوئے ہے۔ حکومت کو چاہیئے کہ وہ مزدوروں کو حقیقی معنوں میں ان کے حقوق دے۔‘‘
یومِ مزدور کی مناسبت سے لاہور کے مختلف صنعتی علاقوں جیسے کوٹ لکھپت، سندر اور شاہدرہ میں بھی چھوٹے بڑے پروگرامز کا انعقاد کیا گیا جہاں مقامی سطح پر مزدوروں نے اپنے مسائل حکام بالا تک پہنچانے کی کوشش کی۔
اس موقع پر ضلعی انتظامیہ نے ٹریفک کے متبادل انتظامات کیے جبکہ شہر بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات بھی دیکھنے میں آئے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button