بین الاقوامی

خفیہ دستاویز لیک ہونے پر بھارتی ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل برطرف

پہلگام فالس فلیگ آپریشن سے جڑی’’را ‘‘دستاویز ہے،یہ دستاویز کچھ روز قبل منظر عام پر آئی تھی

(وائس آف جرمنی-ویب ڈیسک):‌پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی ناکامی بھارتی افواج کیلئے ہزیمت کا باعث بن گئی،ایک کے بعد ایک اعلیٰ و سینئر افسران کی برطرفیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
خفیہ دستاویز لیک ہونے پر بھارتی ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل برطرف کردئیے گئے، ذرائع کا کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ڈی ایس رانا کوبرطرفی کے بعد اندمان و نکوبار المعروف کالا پانی بھیج دیا گیا۔
ڈی ایس رانا کے تبادلے کی بڑ ی وجہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن سے جڑی’’را ‘‘دستاویز ہے،یہ دستاویز کچھ روز قبل منظر عام پر آئی تھی جس سے سارا منصوبہ بے نقاب ہو گیا۔
لیک دستاویز نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی صداقت پر بھارتی حکومت اور ’’را‘‘ کو کٹہرے میں کھڑا کردیا،دستاویز میں پہلگام فالس فلیگ آپریشن میں فوجی و سیکیورٹی اداروں کا کردار سامنے آیا ہے۔
لیکڈ دستاویز جنرل رانا کی ذاتی حفاظت میں دیا گیا تھا،تحقیقات کے مطابق لیک دستاویز جنرل رانا کے دفتر سے میڈیا تک پہنچی۔
قبل ازیں بھارتی فضائیہ کے ڈپٹی ایئر مارشل سوجیت پوشپاکر دھرکر کو برطرف کیا جا چکا ہے،بھارتی لیفٹیننٹ جنرل ایم وی سچندر کمار کو بھی نادرن کمانڈ کے عہدے سے ہٹا کر پراتک شرما کو تعینات کردیا گیا تھا۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ جنرل رانا کا تبادلہ اندیمان نکوبار میں کیا گیا جو ناکافی سہولیات والا سخت فوجی اسٹیشن ہے،جنرل رانا اور دیگر عسکری قیادت کو پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد ہٹانا ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
یہ تبادلے بھارتی عسکری قیادت اور سپاہیوں کو ذہنی دباؤ کا شکار کردینگے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button