پاکستان پریس ریلیز

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ای ٹیکسی کے فنانشل ماڈل کی اصولی منظوری،ای چارجنگ سٹیشن کیلئے سولر پاور سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ

ییلو لائن ماس ٹرانزٹ سسٹم کی فزیبلٹی سٹڈی رپورٹ پیش،جناح ٹرمینل تا ہربنس پورہ ییلو لائن پراجیکٹ پر جلد از جلد کام شروع کرنے کا حکم،عوام کی سہولت کے مطابق روٹس کا تعین کرنے کی ہدایت، پنجاب میں ایکو فرینڈلی ای ٹیکسی پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا

(سید عاطف ندیم-پاکستان):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ماس ٹرانزٹ پراجیکٹس پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں ییلو لائن ماس ٹرانزٹ سسٹم کی فزیبلٹی سٹڈی رپورٹ پیش کی گئی۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے جناح ٹرمینل تا ہربنس پورہ ییلو لائن پراجیکٹ پر جلد از جلد کام شروع کرنے کا حکم دیا۔پنجاب میں ایکو فرینڈلی ای ٹیکسی پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ای ٹیکسی کے فنانشل ماڈل کی اصولی منظوری د ی۔1100-ای ٹیکسیز سے پائلٹ پراجیکٹ کے اجراء پر اتفاق کیا گیا۔ای چارجنگ سٹیشن کے لئے سولر پاور سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے گوجرانوالہ میں ماس ٹرانزٹ سسٹم کے لئے مزید روٹس پر رپورٹ طلب کر لی۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے عوام کی سہولت کے مطابق روٹس کا تعین کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں ای ٹیکسی پراجیکٹ سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کوبریفنگ میں بتایا گیا کہ ای ٹیکسی سکیم میں حکومت پنجاب کی طرف سے سبسڈی بھی دی جائے گی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پٹرول پمپس کے ساتھ چارجنگ سٹیشن قائم کرنے کی تجویز کا بھی جائزہ لیا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button