بین الاقوامی

پاکستان کے اقوام متحدہ میں مستقبل مندوب کا سلامتی کونسل سے اسلام آباد-نئی دہلی تناؤ کم کرانے پر زور

جنوبی ایشیا میں ایٹمی ہتھیاروں سے لیس دو ریاستوں کے درمیان جاری کشیدگی عالمی امن کے لیے بھی خطرہ بن سکتی ہے

(مدثر احمد-نیو یارک): اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقبل مندوب عاصم افتخار احمد نے عالمی برادری، خصوصاً سلامتی کونسل سے اپیل کی ہے کہ وہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لیے پاکستان اور بھارت کے درمیان تناؤ کم کرنے میں فعال کردار ادا کرے۔
عاصم افتخار احمد نے اقوام متحدہ کے ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن و سلامتی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ مسئلہ کشمیر ہے، جسے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیے بغیر دیرپا استحکام ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے یکطرفہ اقدامات اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں صورتحال کو مزید بگاڑ رہی ہیں۔
پاکستانی مندوب نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں ایٹمی ہتھیاروں سے لیس دو ریاستوں کے درمیان جاری کشیدگی عالمی امن کے لیے بھی خطرہ بن سکتی ہے، اور اس کا حل صرف تعمیری مکالمے اور بین الاقوامی ثالثی سے ممکن ہے۔
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے اور ہمیشہ سے مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کرنے کا حامی رہا ہے، تاہم اس نیت کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔
اجلاس میں دیگر رکن ممالک نے بھی خطے میں امن کے لیے باہمی مذاکرات کی اہمیت کو تسلیم کیا، تاہم بھارت کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button