پاکستاناہم خبریںتازہ ترین

پاکستانی فورسز بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دے رہی ہیں، 6 بھارتی طیارے اوربریگیڈ ہیڈکوارٹرتباہ کردیا

بھارتی بزدلانہ حملے سے انہیں جو عارضی خوشی حاصل ہوئی ہے وہ دائمی غم میں بدل جائے گی

(وائس آف جرمنی-مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی مسلح افواج دشمن کو جارحیت کا بھرپور جواب دینا شروع کر دیا ہے اور سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ نے 2 بھارتی طیارے گرا دیئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ نے بھارت کے میزائل حملوں کے جواب میں دشمن ملک کے 5 طیارے گرا دیئے ہیں جبکہ پاکستان فضایہ کے تمام طیارے محفوظ ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کی طرف سے تصدیق کی گئی ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج مکمل متحرک ہیں اور دشمن کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا جا رہا ہے۔ پاک فضائیہ نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کے عزائم کو ناکام بنایا اور دشمن کی فضائی برتری کو چیلنج کرتے ہوئے فوری طور پر کارروائی کر کے 2 طیارے مار گرائے۔
نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا کہ کچھ دیر پہلے بزدل دشمن بھارت نے بہاولپور کے علاقے احمد ایسٹ، کوٹلی اور مظفر آباد میں سبحان اللہ مسجد پر فضا سے تین مقامات پر فضائی حملے کیے۔
انہوں نے کہا کہ ’میں واضح طور پر کہنا چاہتا ہوں کہ پاکستان اپنی مرضی کے وقت اور جگہ پر اس کا جواب دے گا۔ اس گھناؤنی اشتعال انگیزی کا جواب ضرور دیا جائے گا۔ ممکنہ جانی نقصان بارے سوال پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ نقصانات کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے بعد میں مزید معلومات فراہم کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی بزدلانہ حملے سے انہیں جو عارضی خوشی حاصل ہوئی ہے وہ دائمی غم میں بدل جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ احمد پور شرقیہ میں ایک مسجد پر حملہ کیا گیا تھا، میزائل اس کے قریب ایک گھر پر گرا ہے، جہاں والدین اور ایک بچہ پھنسے ہوئے ہیں جنہیں ریسکیو کیا جا رہا ہے۔
بھارت کے بزدلانہ حملے کے بعد نیو اسلام آباد ایئرپورٹ سمیت ملک کے تمام بڑے ایئرپورٹس پر فضائی ایمرجنسی نافذ کرکے سیکیورٹی ریڈ الرٹ کر دی گئی اور بتایا گیا ہے کہ نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے فلائٹ آپریشن معطل کرکے ایئر اسپیس کو عام پروازوں کے لیے بند کردیا گیا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق پاکستان نے بھارت کا رافیل طیارہ مار گرایا ہے جب کہ سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہےکہ پاک فوج نےجوابی کارروائی میں بھارت کابریگیڈ ہیڈکوارٹرتباہ کردیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی میزائل سٹرائیک نے لائن آف کنٹرول پر دودنیال سیکٹر میں دشمن کی پوسٹ تباہ کردی ہے۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا موجودہ صورتحال پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ مکار دشمن نے پاکستان کے پانچ مقامات پر بزدلانہ حملہ کیا ہے۔ پاکستان بھارت کی مسلط کردہ اس جنگی عمل کا بھرپور جواب دینے کا پورا حق رکھتا ہے اور بھرپور جواب دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ ہے اور پوری پاکستانی قوم کا مورال اور جذبہ بلند ہے

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button