
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر فضائی حملے، حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
یہ ٹھکانہ پارٹی کے فائرنگ اور دفاعی نظام کے انتظام کے لیے استعمال کیا جاتا تھا
اسرائیل نے جمعرات کو جنوبی لبنان پر متعدد فضائی حملے کیے ہیں۔ ان حملوں میں النبطیہ کے اطراف، کفر رمان اور دیگر علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیلی طیارے بیروت کے اوپر پرواز کرتے رہے۔ العربیہ کے نمائندے نے بتایا ہے کہ فضائی حملوں کی تعداد 15 سے زیادہ تھی۔ النبطیہ اور دیگر شہروں کو کے قریب غیر آباد پہاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ بمباری میں جنگلات اور پہاڑی علاقوں کو بھی نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور آٹھ زخمی ہوگئے۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان اویچائی ادرائی نے ’’ ایکس‘‘ پر اعلان کیا ہےکہ اسرائیلی فضائیہ نے الشقیف کے علاقے میں حزب اللہ کے فائرنگ اور دفاعی نظام کے انتظامی مقام پر حملہ کیا ہے۔ یہ ٹھکانہ پارٹی کے فائرنگ اور دفاعی نظام کے انتظام کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مختلف عناصر، جنگی ذرائع اور کنوؤں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ یہ مقام ایک سٹریٹجک زیر زمین منصوبے کا حصہ ہے اور فضائی حملوں کے نتیجے میں ناکارہ ہو گیا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اس ٹھکانے کی موجودگی اور اس میں دہشت گردانہ سرگرمیاں اسرائیل اور لبنان کے درمیان موجودہ مفاہمت کی صریح خلاف ورزی ہیں۔
اہم ہدف
اسرائیلی فوج کے ایک ذریعے نے بھی اس سے قبل کہا تھا کہ فضائی حملوں نے "اہم ہدف” کو نشانہ بنایا ہے اور اسرائیل حزب اللہ کے خلاف اپنی جارحانہ پالیسی برقرار رکھے گا۔ صہیونی فوج نے النبطیہ میں حزب اللہ کے ایک فوجی کمپلیکس کو نشانہ بنایا ہے جس میں ہتھیار اور سرنگیں تھیں۔
دوسری طرف لبنانی وزیر اعظم نواف سلام نے اسرائیلی خلاف ورزیوں کو ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ گزشتہ منگل کو اسرائیلی فوج نے اعلان کیا تھا کہ اس نے جنوب میں حزب اللہ کے ایک سینئر کمانڈر کو ہلاک کر دیا ہے۔