
جموں و کشمیر کے سرحدی علاقے نگروٹا میں فوج کے ایک یونٹ پر فائرنگ کی اطلاع ہے۔
جموں و کشمیر کے نگروٹہ میں آرمی یونٹ پر فائرنگ، فوج کے وھائٹ نائٹ کور کی ایکس پر پوسٹ، تلاشی آپریشن جاری
جموں: جموں و کشمیر کے سرحدی علاقے نگروٹہ میں فوج کی ایک یونٹ پر فائرنگ کی اطلاعات ہیں۔ واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ فی الحال دیر رات گئے نگروٹا، جموں و کشمیر میں سکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن جاری ہے۔
خبر رساں ایجنسی اے این آئی نے سنٹری کے حوالے سے کہا کہ نگروٹہ میں فوج کے ایک یونٹ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ مشتبہ سرگرمی دیکھی گئی لیکن ابتدائی انکاؤنٹر کے بعد مزید کوئی رابطہ نہیں ہوا۔ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔ مزید معلومات کا انتظار ہے۔ (فوج کے ذرائع)
وھائٹ نائٹ کور کی ایکس پر پوسٹ
ہندوستانی فوج کی وھائٹ نائٹ کور نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ نگروٹا ملٹری اسٹیشن کے اطراف میں مشتبہ نقل و حرکت دیکھ کر الرٹ سنٹری نے ایک چیلنج جاری کیا، جس کے بعد مشتبہ شخص کے ساتھ فائرنگ کا مختصر تبادلہ ہوا۔ سنٹری کو معمولی چوٹیں آئیں۔ دراندازوں کا سراغ لگانے کے لیے تلاشی آپریشن جاری ہے۔”