پاکستاناہم خبریں

’تاریخی فتح‘، پاکستان کے مختلف شہروں میں جشن

دشمن کو تاریخی شکست دینے پر پوری قوم کا جذبہ دیدنی ہے، کراچی سے کشمیر تک ’’پاک فوج زندہ باد‘‘ کے نعرے بلند کیے

(سید عاطف ندیم-پاکستان):

شہر شہر، گلی گلی افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کیلیے ریلیوں میں عوام کی کثیر تعداد شریک ہے،افواج پاکستان کے جوانوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور، پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔

بھارت کے خلاف کامیابی پر جیت کا جشن منانے کیلیے لاہور، اسلام آباد، کراچی، پشاور، کوئٹہ سمیت ملک کے مختلف شہروں میں لوگ کی بڑی تعداد پرچم تھامے سڑکوں پر نکل آئی، جس میں پاک فوج سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

دشمن کو تاریخی شکست دینے پر پوری قوم کا جذبہ دیدنی ہے، کراچی سے کشمیر تک ’’پاک فوج زندہ باد‘‘ کے نعرے بلند کیے جا رہے ہیں۔اس موقع پر پاک افواج اور قوم کے حوصلے کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

پاک فوج سے یکجہتی کیلیے ملک بھر میں ریلیوں کا انعقاد کیا گیا جس میں عوام نے پاک فوج کے ساتھ کھڑے رہنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

انڈین حملوں کے جواب میں پاکستان کی جانب سے آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کے تحت جوابی کارروائی کی گئی، جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی ہو گئی ہے۔ پاکستانی شہری اس کو ’تاریخی فتح‘ قرار دیتے ہوئے جشن منا رہے ہیں۔ 

22 اپریل کو انڈیا کے زیرانتظام کشمیر کے علاقے میں سیاحوں پر حملے کا الزام انڈیا کی جانب سے پاکستان پر لگایا گیا تھا۔

چھ اور سات مئی کی درمیانی رات انڈیا نے پاکستان کے مختلف شہروں میں مختلف مقامات پر حملے کیے تھے۔

پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سے خطاب میں کہا تھا کہ ’بے گناہوں کے خون کا بدلہ لے لیا گیا ہے۔‘

پاکستان کی جانب سے انڈیا پر حملوں کی خبر ملتے ہی لوگ رات کے وقت گھروں سے نکل آئے۔

جشن منانے ولوں نے پاکستان کے جھنڈے اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔

پاکستان کے عوام جوابی کارروائی کو عظیم فتح قرار دے رہے ہیں۔

پاکستان کے کچھ شہروں میں مشعل بردار ریلیاں بھی نکالی گئیں۔

مختلف شہروں میں لوگوں نے رقص کرتے ہوئے ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے لگائے۔

انڈین حملوں کے جواب میں پاکستان کی جانب سے ’بنیان مرصوص‘ آپریشن کیا گیا تھا۔

اس کے علاوہ کندھ کوٹ، کشمور، فیصل آباد، جھنگ، گوجرانوالہ، رینالہ خور، چنیوٹ، وہاڑی اور قصور میں پاکستان ہمیشہ زندہ باد ریلیاں نکالی جا رہی ہے، سوات، مہمند، نوشہرہ اور قلعہ بالاحصار میں بھی عوام کی بڑی تعداد نے مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔

مظفر آباد میں بھی جماعت اسلامی کے زیراہتمام مظاہرہ کیا گیا جس میں شرکاء نے ’’ کشمیر بنے گا پاکستان‘‘ کے نعرے لگائے۔

لکی مروت میں فتح کی خوشی میں عوام کی بڑی تعداد نےقومی پرچم اٹھا کر پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے۔

شمالی وزیرستان باجوڑ میں بھی بھارتی جارحیت اور افواج پاکستان کی فتح پر ریلی کا انعقاد کیا گیا،چترال میں بھی غیور عوام افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے سڑکوں پر نکل آئے۔

پشاور کینٹ اور مردان میں بھی عوام کی بڑی تعدادبھارت کیخلاف فتح کا جشن منانے سڑکوں پر آگئی۔

ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک میں بھی عوام پاک فوج زندہ باد ، بھارت مردہ بات کے نعرے لگاتی سڑکوں پر نکل آئی،سوات میں بھی عوام کی بڑی تعداد نے اپنی بہادر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا۔

مہمند، نوشہرہ اور قلعہ بالا حصار میں بھی عوام نے فتح کی خوشی میں ریلیوں کا انعقاد کیا گیا،ریلیوں میں ہر مکتبہ فکر کے افراد نے شرکت کی اس دوران عوام نے مٹھائیاں بھی تقسیم کیں۔

ریلیوں کے شرکا نے اللہ کی ذات کا اس شاندار فتح پر شکر ادا کیا اور افواج پاکستان کے حق میں نعرے لگائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے اور آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی پر وزیراعظم شہباز شریف نے آج ملک بھر میں یوم تشکر منانے کا اعلان کیا تھا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button