
بھارت آزاد کشمیر کو بھی اپنے کنٹرول میں لینا چاہتا ہے، کشمیر سے متعلق واحد مسئلہ آزاد کشمیر ہے۔بھارتی جنرل
بھارتی فوج کے نائب سربراہ لیفٹیننٹ جنرل اوپیندر دویدی کا کہنا ہے کہ نئی دہلی مسئلہ کشمیر پر کسی بھی قسم کی بات چیت کے لیے تیار نہیں ہے۔
(وائس آف جرمنی- مانیٹرنگ ٹیم): بھارتی فوج کے نائب سربراہ لیفٹیننٹ جنرل اوپیندر دویدی نے کہا کہ کشمیر سے متعلق واحد مسئلہ آزاد کشمیر ہے۔ اس بات کا مقصد یہ ہے کہ بھارت آزاد کشمیر کو بھی اپنے کنٹرول میں لینا چاہتا ہے۔
انہوں نے ایک میڈیا بریفنگ کے دوران اس علاقے پر بھارت کے دیرینہ دعوے کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ جہاں تک کشمیر کا تعلق ہے، صرف ایک مسئلہ باقی ہے – وہ ہے آزاد کشمیر۔
جنرل دویدی نے مزید کہا کہ بھارت پاکستان کے ساتھ کشمیر کے حوالے سے کسی قسم کی بات چیت نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم مسئلہ کشمیر پر کسی قسم کی بات چیت کے لیے تیار نہیں ہیں۔
دریں اثنا، ہندوستان کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز (DGMO) نے اس بات کی تصدیق کی کہ پاکستان کے ساتھ کوئی بھی بات چیت سختی سے DGMO کی سطح تک محدود ہوگی۔
"ہمارا رابطہ صرف پاکستان کے ڈی جی ایم او کے ساتھ رہے گا،” انہوں نے کہا کہ کشیدگی سے بچنے کے لیے ملٹری ٹو ملٹری مواصلاتی پروٹوکول کو تقویت دی جائے۔