پاکستانتازہ ترین

آزاد کشمیر میں بھارتی گولہ باری سے 30 کشمیری شہید ہوئے،مظہر سعید

آزاد کشمیر حکومت شہداء کے خاندانوں کو 1، 1کروڑ روپے معاوضہ دے گی، وزیراطلاعات

(وائس آف جرمنی-ویب ڈیسک): وزیرِ اطلاعات آزاد کشمیر مظہر سعید نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی گولہ باری سے ہونے والے نقصان کی تفصیل بتا دی۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران مظہر سعید نے بتایا کہ آبادیوں پر بھارتی فوج کی گولہ باری سے 30 شہری شہید اور 65 زخمی ہوئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کنٹرول لائن کے قریبی آبادیوں پر بھارتی گولہ باری سے 217 مکان بھی تباہ ہوئے ہیں۔وزیرِ اطلاعات مظہر سعید نے کہا کہ آزاد کشمیر حکومت شہداء کے خاندانوں کو 1، 1کروڑ روپے معاوضہ دے گی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button