
پاکستان پریس ریلیز
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف غازیوں کی عیادت کیلئے سی ایم ایچ ہسپتال پہنچ گئیں
بھارتی جارحیت کے دوران زخمی افسروں اور جوانوں سے ملاقات اوران کی جلد صحت یابی کیلئے دعا ،سرجیکل وارڈ میں زیر علاج ہر غازی کی مزاج پرسی کی،ان کی جرات اور بہادری کو شاندار خراج تحسین پیش کیا
(سید عاطف ندیم- پاکستان): وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف غازیوں کی عیادت کیلئے سی ایم ایچ ہسپتال پہنچ گئیں۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے بھارتی جارحیت کے دوران زخمی افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے سرجیکل وارڈ میں زیر علاج غازی افسروں اورجوانوں سے بات چیت کی اور مزاج پرسی کی۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے زخمی افسروں اور جوانوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔وزیراعلی نے غازی افسروں اور جوانوں کی ہمت اورحوصلے کو سراہا ہے۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے غازیوں کی جرات اور بہادری کو شاندار خراج تحسین پیش کیا۔ کور کمانڈر لاہور نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی آمد پر شکریہ ادا کیا۔