بین الاقوامی

جموں، سرحدی علاقوں میں 600 نئے زیر زمین بنکرز، جدید سائرن سسٹم نصب ہوگا: وزیر مملکت

مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے سرحدی علاقوں کے تحفظ کو بڑھانے کے لیے 600 نئے زیر زمین بنکرز بنانے کی منظوری دی ہے۔

جموں: مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے جموں و کشمیر کے سرحدی علاقوں کے تحفظ کو مزید بڑھانے کے لیے 600 نئے زیر زمین بنکرز بنانے کی منظوری دی ہے۔ یہ فیصلہ انہوں نے صوبہ جموں میں ضلع کٹھوعہ کے دورے کے دوران کیا جہاں انہوں نے مقامی انتظامیہ کے ہمراہ ایک اجلاس کی صدارت کی۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس نئی اسکیم کے تحت زیر علاقے میں زمین بنکرز کی تعداد 2000 سے بڑھ کر 2600 ہو جائے گی۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ایک جدید اور خودکار سائرن نظام نصب کرنے کی بھی ہدایت جاری کی جسے ضلع ہیڈکوارٹر سے کنٹرول کیا جائے گا۔ ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ ’’یہ زیر زمین بنکرز سرحد کے قریب آباد شہریوں کو ہنگامی حالات میں تحفظ فراہم کریں گے، جبکہ جدید سائرن نظام روایتی نظاموں سے زیادہ مؤثر ثابت ہوگا۔‘‘
وزیر مملکت نے مزید کہا کہ آپریشن سندور کے فوراً بعد علاقے میں 39 میڈیکل ایمبولینسز فراہم کی گئی ہیں۔ جبکہ کٹھوعہ میڈیکل کالج میں دو کریٹیکل کیئر ایمبولینسز بھی شامل کی گئی ہیں۔ جتیندر سنگھ نے مزید کہا کہ ’’آپریشن سندور نے نہ صرف سرحدی عوام کا حوصلہ بلند کیا ہے بلکہ دنیا کو بھارت کی ٹیکنالوجی کی صلاحیتوں سے بھی واقف کرایا ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button