
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا میو ہسپتال کے شعبہ فزیکل میڈیسن اینڈ ری ہیبلی ٹیشن کا دورہ
سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج و معالجہ میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال اولین ترجیح ہے۔سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کیلئے آسانیاں پیداکی جارہی ہیں
(سید عاطف ندیم-پاکستان): صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے میو ہسپتال کے ڈیپارٹمنٹ آف فزیکل میڈیسن اینڈ ری ہیبلی ٹیشن کا دورہ کیا۔خواجہ سلمان رفیق نے فیکلٹی سے ملاقات کی اور بریفنگ لی۔صوبائی وزیرنے ورکشاپ اور سٹورروم کا بھی معائنہ کیااور مریضوں کی عیادت کی۔اس موقع پر سی ای او میو ہسپتال پروفیسرہارون حامد،ڈاکٹراسدعباس شاہ، ڈاکٹروجاحت کمال اور ڈاکٹر عرفان مرزاموجود تھے۔
صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج و معالجہ میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال اولین ترجیح ہے۔سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کیلئے آسانیاں پیداکی جارہی ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق صحت عامہ کیلئے بنیادی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ میو ہسپتال کے ڈیپارٹمنٹ آف فزیکل میڈیسن اینڈ ری ہیبلی ٹیشن کی صلاحیت میں بھی اضافہ کیاجارہاہے۔