
کمانڈرلاہور کورکا بہترین دفاعی حکمت عملی پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر کوخراج تحسین ، بھرپورحمایت کرنے پرقوم سے اظہارتشکر
کمانڈرلاہور کور لیفٹیننٹ جنرل فیاض حسین شاہ (ہلال امتیاز)ملٹری نے یادگار شہداء پرپھولوں کی چادر چڑھائی، پرچم کشائی کی،گلوکاروں اور طلبہ وطالبات نے ملی نغمے پیش کئے،پاکستان رینجرز پنجاب ڈرل سکواڈ کی بہترین پرفارمنس کوشرکاء نے خوب سراہا
(سید عاطف ندیم-پاکستان): یوم اظہار تشکر کے سلسلہ میں یادگار شہداء لاہورمیں پروقاراوریادگار تقریب منعقدکی گئی ، کمانڈر لاہور کور لیفٹیننٹ جنرل فیاض حسین شاہ (ہلال امتیاز)ملٹری تقریب کے مہمان خصوصی تھے ‘حاضرسروس وریٹائرڈ فوجی آفیسرز، شہداء کے ورثاء اورسینئر سول حکام سمیت شہریوں کی بڑی تعداد بھی شریک تھی۔
کمانڈرلاہور کور لیفٹیننٹ جنرل فیاض حسین شاہ (ہلال امتیاز)ملٹری نے یادگار شہداء پرپھولوں کی چادر چڑھائی‘ حاضرسروس وریٹائرڈ فوجی اورسینئرسول آفیسرزنے یادگار شہداء پرپھول رکھے اوربلندی درجات کیلئے دعا کی۔ کمانڈر لاہور کور لیفٹیننٹ جنرل فیاض حسین شاہ (ہلال امتیاز) ملٹری نے تقریب میں پرچم کشائی کی.
گلوکاروں اورجی سی یونی ورسٹی کے طلبہ وطالبات نے پرجوش اورخوب صورت اندازمیں ملی نغمے پیش کئے ۔پاکستان رینجرز پنجاب ڈرل سکواڈ کی بہترین پرفارمنس کوشرکاء نے خوب سراہا۔کمانڈرلاہور کور لیفٹیننٹ جنرل فیاض حسین شاہ نے اپنے خطاب میں شہداء اورغازیوں کوخراج تحسین پیش کیا‘کمانڈرلاہور کور نے پاک فوج کی تاریخی کامیابی پراللہ تعالیٰ کاشکر اداکیا۔ بہترین دفاعی حکمت عملی پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر کوخراج تحسین اورپاک فوج سے والہانہ محبت اور بھرپورحمایت کرنے پرقوم کاشکریہ اداکیا۔