پاکستان پریس ریلیز

سپیکر پنجاب اسمبلی کا معطل ارکان کیخلاف ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیجنے کا اعلان

میں نےبطور سپیکر جو رولنگ دی تھی وہ ایوان کی بہتری کےلئے تھی مگریہ لوگ نظام لپیٹناچاہتے ہیں اور جمہوریت کو دبانا چاہتے ہیں

لاہور(نمائندہ خصوصی):پنجاب اسمبلی کے سپیکر ملک محمد احمد خا ن نے پنجاب اسمبلی میڈیا ہال میں اپوزیشن کے 26 ارکان کی معطلی کے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی رکن اسمبلی اگر قوانین پر عمل نہیں کرئے گا تو اسے روکنا سپیکر کی ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کسی بھی رکن کو معزز ایوان میں گالیاں دینے، عورتوں کی جانب کتابیں پھینکنے اور شور شرابے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔
سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہاکہ ایوان کو آئین کے مطابق چلانا میرا کام ہے ، میں کسی کو اجازت نہیں دے سکتا کہ وہ اسمبلی پر قبضہ کرئے ۔ انہوں نے کہاکہ ہاوس کا کنڈکٹ کیسے چالایا جائے اس کا ایک رول اورقاعدہ ہے اگر کوئی رکن اسمبلی اس رول کو تسلیم نہیں کرتا تو اس کو ایوان میں داخلے سے روکنا سپیکر کی ذمہ داری ہے ۔سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہاکہ یہ لوگ دلیل اور ثبوتوں کے بغیر بات کرتے ہیں اور پارلیمنٹ میں شور شرابہ اور بدتمیزی ان کی تاریخ ہے ۔انہوں نے کہاکہ اگر ملک پر حملہ کرنے ، قانون توڑنے ، پیڑول بم مارنے ، عدالتوں میں غنڈے لیجانے اور بدمعاشی کرنے والوں کا لیڈر جیل میں ہے تو ہمارا کیا قصور، قانون سب کےلئے برابر ہے ۔
ملک احمد خان نے کہاکہ میں نےبطور سپیکر جو رولنگ دی تھی وہ ایوان کی بہتری کےلئے تھی مگریہ لوگ نظام لپیٹناچاہتے ہیں اور جمہوریت کو دبانا چاہتے ہیں ۔ ا نہوں نے کہاکہ بارہ کروڑ عوام اپنے مستقبل کےلئے اسمبلیوں کی طرف دیکھتے ہیں ،یہ کیا طریقہ ہے کہ نعرے مارتے ہوئے ایوان میں آ ئیں اور حملہ کردیں ۔یہ لوگ اسمبلی سے تنخواہیں مراعات لیتے ہیں اور ایوان کا بائیکاٹ کردیتے ہیں ۔
سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہاکہ میں جب تک اس کرسی پے ہوں اپنی آ ئینی ذمہ داریاں نبھاوں گا ۔ انہوں نے کہاکہ 26 ارکان کے خلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس بھیج رہا ہوں اور قانون کے مطابق ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی-

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button