سائنس و ٹیکنالوجی

بھارت میں پاکستانی پرچم کی آن لائن فروخت پر انڈین حکومت برہم، ایمازون کو نوٹس

پاکستانی پرچم سمیت دیگر پاکستان سے اظہار محبت کے لیے استعمال ہونے والی دیگر اشیا کی آن لائن فروخت پر نوٹسز بھجوا دیے گئے

بھارتی حکومت نے پاکستان کے پرچم سمیت پاک فوج سے اظہار محبت اور پاکستان کی حب الوطنی بیدار کرنے والی دیگر اشیا کی آن لائن فروخت پر ایمازون اور فلپ کارٹ سمیت دیگر پلیٹ فارمز کو نوٹسز جاری کردیے۔
بھارت کے مرکزی وزیر نے اپنی ایکس پوسٹ میں بتایا کہ انہوں نے شکایات کے بعد ایمازون، فلپ کارٹ، دی فلیگ کمپنی، یوبائے انڈیا، اٹسے اور دی فلیگ کارپوریشن کو پاکستانی پرچم سمیت دیگر پاکستان سے اظہار محبت کے لیے استعمال ہونے والی دیگر اشیا کی آن لائن فروخت پر نوٹسز بھجوا دیے گئے۔
انہوں نے بتایا کہ تمام پلیٹ فارمز اور کمپنیوں کو فوری طور پر پاکستان پرچم سمیت وہاں کی دیگر مصنوعات کی تصاویر اور ویڈیوز ہٹانے اور فروخت کرنے سے روک دیا۔
مرکزی وزیر کا کہنا تھا کہ تمام پلیٹ فارمز کو بھارتی قوانین پر عمل کرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔
اسی حوالے سے ’ٹائمز آف انڈیا‘ نے بتایا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ تنازع کے بعد انڈیا میں پاکستانی پرچم اور پاکستان سے اظہار محبت کے لیے استعمال ہونے والی دیگر اشیا کی آن لائن فروخت جاری تھی، جس پر بعض تجارتی و کاروباری یونینز نے حکومت کو توجہ دلایا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایمازون، فلپ کارٹ اور اٹسے سمیت دیگر پلیٹ فارمز پر پاکستانی پرچم اور پاکستان سے اظہار محبت کے طور پر استعمال ہونے والی دیگر اشیا کی تصاویر اور فروخت کو فوری طور پر روکنے کے احکامات جاری کیے گئے۔
تجارتی تنظیم نے مرکزی حکومت کو خط لکھ کر بتایا تھا کہ بھارت میں پاکستانی پرچم سمیت پاکستانی حب الوطنی بیدار کرنے والی دوسری چیزوں کی فروخت انڈیا کی قومی سلامتی کے لیے خطرہ اور ملک کی حفاظت کے لیے خطرہ ہیں، اس لیے ایسی اشیا کی آن لائن فروخت پر بھی فوری پابندی لگائی جانی چاہیے۔
مرکزی حکومت نے آن لائن پلیٹ فارمز کی جانب سے پاکستانی پرچم سمیت دیگر چیزوں کی فروخت کر عوام کے جذبات مجروح کرنے کے خلاف قرار دیا اور پلیٹ فارمز کو ہدایات جاری کردیں کہ پاکستانی پرچم کی فروخت بند کرکے اس کی تصاویر بھی ویب سائٹ سے ہٹائی جائیں۔
خیال رہے کہ بھارت نے ہی او ٹی ٹی پلیٹ فارمز کو بھی پاکستانی ڈرامے، فلمیں اور دیگر شوز ہٹانے کا حکم دیا تھا، جس کے بعد تمام پلیٹ فارمز نے پاکستانی مواد بلاک کردیا۔
علاوہ ازیں بھارتی حکومت نے پاکستانی نیوز اور ڈراما ٹی وی چینلز کے یوٹیوب اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی بلاک کردیے تھے جب کہ شوبز شخصیات کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بھی بند کردیا تھا۔
بھارت نے 6 اور 7 مئی کو جارحیت اختیار کرتے ہوئے پاکستان کے 6 مختلف مقامات پر حملے کیے تھے، جس کے جواب میں پاک فوج نے 10 مئی کو بھارت پر حملہ کرکے اس کے دفاعی نظام کو بھی تباہ کردیا تھا جب کہ 7 مئی کو پاک فضائیہ نے بھارت کے رافیل طیارے سمیت دیگر جنگی جہاز گرانے کا دعویٰ بھی کیا تھا۔
پاکستان کی جانب سے کامیاب کارروائی کے بعد امریکی ثالثی میں دونوں ممالک نے 10 مئی کی شام کو جنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button