
کھیل
فلسطینیوں کی حمایت پر عثمان خواجہ پر پابندی، جے شاہ کی بھارتی حمایت پر خاموشی
آسٹریلوی صحافی نے آئی سی سی کا دہرا معیار بے نقاب کردیا
ویب ڈیسک: آسٹریلوی اسپورٹس جرنلسٹ مالکم کون نے آئی سی سی چیئرمین جے شاہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے پاکستان کے ساتھ حالیہ فوجی تصادم کے دوران بھارتی فوج کی کھلم کھلا حمایت کی، جو کہ ایک غیر سیاسی ادارے کے سربراہ کے طور پر ان کے منصب کے خلاف ہے۔
انہوں نے دہرے معیار کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ لیکن آئی سی سی کے سربراہ خود واضح سیاسی بیانات دے رہے ہیں اور ان پر کوئی کارروائی نہیں ہو رہی۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر کھلاڑیوں پر سیاسی اظہارِ خیال پر پابندی ہے تو آئی سی سی کے عہدیداروں کو بھی اسی معیار پر پرکھا جانا چاہیے۔