پاکستان پریس ریلیزاہم خبریں

یادگار شہدا جی ایچ کیو میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں گارڈ آف آنر کی خصوصی تقریب

اعزاز بھارت کی بزدلانہ جارحیت کیخلاف فولادی دیوار بن کر دفاع وطن کرنے والے شہدا کے لیےخصوصی خراج تحسین ہے: فیلڈ مارشل عاصم منیر

(سید عاطف ندیم-پاکستان): یادگار شہدا جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کے اعزاز میں خصوصی گارڈ آف آنر کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

یادگار شہدا جی ایچ کیو میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں گارڈ آف آنر کی خصوصی تقریب
یادگار شہدا جی ایچ کیو میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں گارڈ آف آنر کی خصوصی تقریب

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس پُر وقار موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی، وطن عزیز کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

ترجمان پاک فوج کے بیان کے مطابق فیلڈ مارشل نے اس اعزاز کو پوری قوم، مسلح افواجِ پاکستان، خصوصاً شہداء اور سویلین و قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جانبازوں کے نام کیا۔

یادگار شہدا جی ایچ کیو میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں گارڈ آف آنر کی خصوصی تقریب
یادگار شہدا جی ایچ کیو میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں گارڈ آف آنر کی خصوصی تقریب

آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ یہ اعزاز پوری پاکستانی قوم اور پاکستان کی مسلح افواج کے بہادر سپوتوں کے لیے خراجِ تحسین ہے۔

یادگار شہدا جی ایچ کیو میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں گارڈ آف آنر کی خصوصی تقریب
یادگار شہدا جی ایچ کیو میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں گارڈ آف آنر کی خصوصی تقریب

جنرل عاصم منیر نے کہا کہ یہ اعزاز بالخصوص اُن شہداء کے لیے جنہوں نے بھارت کی بلا اشتعال، بزدلانہ اور غیر قانونی جارحیت کے خلاف فولادی دیوار بن کر مادرِ وطن کا دفاع کیا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button