
کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کا گورومانگٹ سپورٹس کمپلیکس کا دورہ
رومانگٹ سپورٹس کمپلیکس کے فنشنگ ورکس کا کام رواں ماہ ہر صورت مکمل کیا جائے۔ گورومانگٹ سپورٹس کمپلیکس 49 کنال رقبے پرشہر کی پرائم لوکیشن پر اسٹیٹ آف دی آرٹ سپورٹس کمپلیکس ہے۔ محمد علی رندھاوا
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے گزشتہ روزگورومانگٹ سپورٹس کمپلیکس کا دورہ کیا۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں بنائے جانے والے تمام اسپورٹس کمپلیکس میں مردوں کے ساتھ خواتین اور بچوں کے لیے بھی خصوصی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے اسپورٹس کمپلیکس میں دستیاب سہولیات اور تمام سیکشنز کے کاموں کا جائزہ لیااور پراجیکٹ ڈائریکٹر کوگورومانگٹ سپورٹس کمپلیکس کے فنشنگ ورکس کا کام رواں ماہ ہر صورت مکمل کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔
چیف انجینئر اسرار سعید اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے کوگورومانگٹ سپورٹس کمپلیکس کے جاری کاموں پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گورومانگٹ سپورٹس کمپلیکس 49 کنال پر تعمیر کیا گیا ہے اورشہر کی پرائم لوکیشن پر اسٹیٹ آف دی آرٹ سپورٹس کمپلیکس ہے۔ اس میں مرد و خواتین کے لیے 20 سے زائد کھیلوں کی سہولیات موجود ہیں جس میں خواتین و مردوں کے لیے الگ الگ جم اور سوئمنگ پول کے علاوہ انڈور، آؤٹ ڈور سپورٹس و جاگنگ ٹریک اور ای لائبریری کی سہولیات شامل ہیں۔