کالمزپیر مشتاق رضوی

پاکستان کےعظیم سپہ سالار،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر …….پیر مشتاق رضوی

یہ رینک ملنے سے کسی افسر کو اگر اس کے پاس کمان نہ ہو تو کسی فورس کی کمان یا آپریشنل اختیارات نہیں دیئے جاتے یہ عہدہ صرف اعزاز، احترام اور تاحیات شناخت کے لئے خدمات کا اعتراف ہوتا ہے

فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر صرف پاکستان کے ہی نہیں بلکہ عالم اسلام کے عظیم سپہ سالار ہیں پورا عالم اسلام اپنے عظیم بہادر سپہ سالار پر فخر کرتا ہے انہوں نے "معرکۀحق” میں جرات و بہادری کی ایک نئی تاریخ رقم کی وفاقی کابینہ کے تاریخ ساز فیصلے میں پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر (نشانِ امتیاز ملٹری) کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر فائز کرنا قومی تقاضوں کے ہم اہنگ ہے ۔قومی امنگوں کے مطابق یہ فیصلہ "معرکۀ حق” اور آپریشن "بنیان اُلمرصوص” میں ان کی تاریخی کامیاب عسکری حکمت عملی، دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے اور قومی سلامتی کو یقینی بنانے پر کیا گیا ہے فخر السادات جنرل عاصم منیر کی قیادت میں قوم نے بے مثال اتحاد، اعتماد ،جرات اور قومی یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔ اُن کی قیادت میں دشمن کو ہر محاذ فیصلہ کن شکست دی پاکستان کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنایا جنرل عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج دنیا کی بہترین فوج ہے پوری قوم پاک افواج کے شہداء اور غازیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کرتی ہے پاک افواج نے پاکستان اور عالم اسلام کا سر فخر سے بلند کیا اور یہود و ہنود کو شکست فاش سے دوچار کیا یہ اعزاز نہ صرف جنرل صاحب کی خدمات کا اعتراف ہے بلکہ پوری پاکستانی قوم کے لیے فخر ہے۔
جنرل عاصم منیر کو حکومت پاکستان نے بھارت کے خلاف تاریخی فتح پر فائیو اسٹار جنرل یعنی فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دے دی یے فیلڈ مارشل ایک اعزازی اور علامتی فوجی رینک ہے جو پاکستان آرمی میں سب سے ہائی رینک مانا جاتا ہے اور یہ کسی جرنیل کو اس کی غیر معمولی عسکری یا قومی خدمات کے اعتراف کے طور پر دیا جاتا ہے یہ رینک ملنے سے کسی افسر کو اگر اس کے پاس کمان نہ ہو تو کسی فورس کی کمان یا آپریشنل اختیارات نہیں دیئے جاتے یہ عہدہ صرف اعزاز، احترام اور تاحیات شناخت کے لئے خدمات کا اعتراف ہوتا ہے جیسے لائیو ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ کہا جاتا ہےفیلڈ مارشل عام فوجی افسران کی طرح ریٹائر نہیں ہوتا بلکہ انہیں تاحیات ایک معزز فوجی بزرگ کی حیثیت حاصل رہتی ہے اس وقار احترام کے باوجود فوج کی کمان یا پالیسی سازی میں اسے شامل نہیں کیا جاتا لیکن عاصم منیر صاحب کے لئے ایسا نہیں ہے کیوں کہ وہ پہلے ہی آرمی کی کمان کر رہے ہیں .پاکستان کی تاریخ میں اب تک صرف ایک ہی فیلڈمارشل جنرل محمد ایوب خان گزرے ہیں وہ 1951ہ میں پاکستان آرمی کے کمانڈر ان چیف بنے انہوں نے 1958ء میں ملک میں مارشل لا نافذ کیا اور 1959ء میں خود کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دی تھی جبکہ بھارت نے 1971 کی جنگ جیت کر جنرل مانک شا کو فیلڈ مارشل بنایا تھا،اب جبکہ پاکستان نے 2025ء میں بھارت کے خلاف جنگ جیت کر جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بنایا، اور حساب برابر کردیا ہے بھارتی میڈیا کی جانب سے جنرل عاصم منیر کو “جہادی جنرل” کہنا درحقیقت اس گھبراہٹ کا اظہار ہے جو ان کی نظریاتی مضبوطی، اسلامی شعور، اور کشمیر و بھارت کے حوالے سے دوٹوک مؤقف سے پیدا ہوئی ہے۔ ایک ایسا سپہ سالار جو قومی سلامتی پر سمجھوتہ نہ کرے اور دشمن کے عزائم کو بے نقاب کرے، وہ فطری طور پر بھارت جیسے توسیع پسند ملک کے لیے خطرہ بن جاتا ہے۔ بھارتی ادارے، جیسے انڈیا ٹوڈے، ان کے اسلامی رجحان کو نشانہ بنا کر یہ تاثر دینا چاہتے ہیں کہ اصل مسئلہ ان کا مذہبی پس منظر ہے، نہ کہ ان کی پیشہ ورانہ قابلیت۔ جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا رینک ان کی بے مثال خدمات، بے مثال جذبہ ایمانی ،نظریاتی وابستگی، اور قومی خودمختاری کے تحفظ پر دیا گیا — اور یہی بات دشمن کو برداشت نہیں ہو رہی۔ حقیقت یہ ہے کہ پاکستان کو ایسے ہی مخلص، بااصول اور جری قائدین کی ضرورت ہے جو نہ صرف دشمن کی چالوں کو سمجھے بلکہ بھرپور جواب دینے کی صلاحیت بھی رکھتا ہو۔راولپنڈی کے علاقے ڈھیری حسن آباد سے تعلق رکھنے والے جنرل عاصم منیر پاکستان کی فوج کے اُن افسران میں سے ہیں جو آفیسر ٹریننگ سکول (او ٹی ایس) کے ذریعے آرمی آفیسر بنے۔ ان کا تعلق منگلا کے سترھویں او ٹی ایس کورس سے ہے۔ جنرل حافظ سید عاصم منیر احمد شاہ ہلالِ امتیاز، ایک پاکستانی فور سٹار رینک کے جنرل اور موجودہ چیف آف آرمی سٹاف ہیں، آرمی چیف کے عہدے پر فائز ہونے سے پہلے وہ جی ایچ کیو میں بطور کوارٹر ماسٹر جنرل کمانڈ کر رہے تھے۔انھوں نے 17 جون 2019ء سے 6 اکتوبر 2021ء تک گوجرانوالہ میں10. کور (پاکستان) کی کمانڈ کی۔ انھوں نے آئی ایس آئی کے 23 ویں ڈائریکٹر جنرل کے طور پر خدمات انجام دیں یہاں تک کہ ان کی جگہ16 جون 2019ء کو لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو تعینات کیا گیا۔ جنرل عاصم منیر نے افسران کی تربیت گاہ، منگلا میں کیڈٹ کی حیثیت سے اپنی کارکردگی پر "اعزازی تلوار” حاصل کی تھی وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے دانھیں 24 نومبر 2022ء کو 3 سال کی مدت کے لیے 17ویں چیف آف آرمی اسٹاف کے طور پر مقرر کیا۔ عاصم منیر وہ پہلے چیف آف آرمی اسٹاف ہیں جو ایم آئی اور آئی ایس آئی دونوں خفیہ اداروں کی سربراہی کر چکے ہیں۔جنرل سید عاصم منیر کو جب افواج پاکستان کا چیف اف دی ارمی سٹاف بنایا گیا ملک کو اندرونی اور بیرونی سنگین چیلنجز کا سامنا تھا ملک سیاسی اور معاشی عدم استحکام کا شکار تھا بلوچستان میں نام نہاد علیحدگی پسند سرمچاروں نے قتل و غارت کا بازار گرم کر رکھا تھا کے پی کے سمیت ملک میں ایک دفعہ پھر دہشت گردی کا عفریت سر اٹھا رہا تھا خوارجین نے اپنی دہشت گرد کاروائیوں میں اضافہ کر دیا تھا سپہ سالار پاکستان جنرل عاصم منیر نے پاکستان کے اندرونی اور بیرونی دشمنوں سے نمٹنے کے لیے” ہارڈ سٹیٹ پالیسی” اپنائی ملکی معیشت کی بحالی کے لیے مؤثر اقدامات کیۓ ملک میں جاری سیاسی افرا تفری اور انتشار پر بھی بخوبی کنٹرول حاصل کیا ملک میں لوٹ مار کرنے والے مافیاز کو بھی لگام ڈالی خارجہ پالیسی کا از سر نو جائزہ لیا گیا ترکی ،ایران، سعودی عرب اور چائنہ جیسے برادر اور دوست ممالک سے تعلقات کو مزید مضبوط اور مستحکم کیا گیا ملک کو ترقی اور خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن کیاپاکستان کے دفاع کو مسٹحکم کیا گیا بلوچستان میں سرمچاروں کی سر کوبی جاری ہے خوارجین کو بھی جہنم واصل کیا جا رہا ہے خوارجین کی دہشت گردانہ کاروائیوں پر مکمل قابو پا لیا گیا ہے سپہ سلار پاکستان جنرل عاصم منیر کی قیادت میں پاک افواج اور حکومت پاکستان نے موثر اشتراک عمل سے ملک کو درپیش ففتھ جنریشن وار اور ڈیجیٹلائزیشن ٹیررازم کا موثر سدباب کیا ہے حالیہ پاک بھارت جنگ سے قبل جنرل عاصم منیر کی تاریخی تقریر قومی امنگوں کی ائینہ دار تھی اور دشمنان پاکستان کے لیے "حیدری للکار” تھی جس کا عملی ثبوت دنیا نے حالیہ پاک بھارت جنگ میں دیکھا تاریخ پاکستان اور تاریخ اسلام میں بلا شبہ جنرل سید حافظ عاصم منیر کو ایک عظیم سپہ سالار کے طور پر یاد رکھا جائے گا ان کے فاتحانہ کارنامے تاریخ میں امر ہو چکے ہیں جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں حالیہ پاک بھارت جنگ کے چند گھنٹوں کے فیصلہ کن” معرکہ حق” پر دنیا ورطہ حیرت میں ڈوبی ہوئی ہے عالمی فوجی طاقتیں پاک فوج کی جدید ترین پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور حیرت انگیز فاتحانہ معرکوں پر حیران و پریشان ہو کر رہ گئی ہیں کیونکہ ایک بار پھر جنرل سید عاصم منیر نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ پاک فوج دنیا کی بہترین فوج ہے اور پاکستان ایک ناقابل شکست مملکت خدا داد ہے جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں صرف بھارت کو شکست فاش نہیں ہوئی بلکہ اسرائیل، فرانس ،امریکہ اور روس کہ جدید عسکری ٹیکنالوجی پر پاکستانی برتری حاصل کر کے یہود و ہنود کے گٹھ جوڑ کو بھی خاک میں ملا دیا جنرل عاصم منیر نے صرف پاکستان کا ہی نہیں بلکہ عالم اسلام کوسر بلند کیا اور پاکستان کے وقار کو بحال کیا جنرل سید منیر کا فیلڈ مارشل بننا پوری پاکستانی قوم کے لیے تاریخی اعزاز ہے
جنرل عاصم منیر کے فیلڈ مارشل بننے پر صدر مملکت اور وزیراعظم کی مبارک باد پیش کی ہے صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم نے عہدے میں ترقی پانے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے سید عاصم منیر کی خدمات کا ایک بار پھر اعتراف کیا ہے۔ جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا عہدہ دفاع وطن کیلیے خدمات کا اعتراف ہے صدر مملکت نے اپنے بیان میں کہا کہ جنرل سید عاصم منیر نے بلااشتعال بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دینے ، دشمن کے مکروہ عزائم ناکام بنانے پر اُن کے کے کردار کو سراہا۔صدر مملکت نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے جواب میں جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں افواجِ پاکستان نے بہترین حکمت عملی سےدشمن کا غرور خاک میں ملا دیا، ملکی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی خدمات کو سراہتی ہے۔
صدر مملکت نے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو عہدے کی مدت میں توسیع پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایئر چیف مارشل کی کامیاب جنگی حکمت عملی کی بدولت پاکستان نے دشمن کو دندان شکن جواب دیا۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی ملنے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف نے معرکہ حق کے دوران آپریشن بنیان مرصوص میں اپنی قائدانہ اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا۔
وزیراعظم نے کہا کہ آرمی چیف کی دفاع وطن کیلئے گراں قدر خدمات اور آپریشن بنیان مرصوص کے ذریعے خطے میں طاقت کے توازن کو قائم کرنے کیلئے اقدامات پر انہیں فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دی گئی۔ معرکہ حق کے دوران آرمی چیف سے لے کر سرحدوں پر دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے والے ہر سپاہی نے دفاع وطن کیلئے دلیری سے اپنی خدمات سر انجام دیں۔
انہوں نے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم کو آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور انکی قیادت میں اپنی بہادر افواج کے غازیان و شہداء اور انکے اہل خانہ پر فخر ہے۔”وزیر دفاع
خواجہ آصف نے اپنے بیان میں کہا کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی فیلڈ مارشل کے عہدہ پہ ترقی قوم کی طرف سے انکی آپریشن "بنیان مرصوص” کی بے مثال قیادت کی کامیابی کا اعتراف ہے۔
جنرل سید عاصم منیر قوم کے محسن ہیں اور زندہ قومیں ہمیشہ اپنے محسنوں کی عزت و تکریم کرتی ہیں، اور وہ تا ابد زندہ اور پائندہ رہتے ہیں۔ فخر پاکستان فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر کا کہنا ہےکہ فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں۔آئی ایس پی آر کے مطابق ایک بیان میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ یہ اعزاز پوری قوم، افواجِ پاکستان، خاص کر سول اور ملٹری شہدا اور غازیوں کے نام وقف کرتا ہوں۔فیلڈ مارشل عاصم منیرکا کہنا ہےکہ یہ اعزاز قوم کی امانت ہے جس کو نبھانے کے لیے لاکھوں عاصم بھی قربان ہیں۔فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ صدرپاکستان، وزیرِ اعظم اور کابینہ کے اعتماد کا شکر گزار ہوں، یہ انفرادی نہیں بلکہ افواجِ پاکستان اور پوری قوم کے لیے اعزاز ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے قوم کا شکریہ ادا کیا
وزیرداخلہ سید محسن نقوی نے فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور فیلڈ مارشل بننے پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے محنت صلاحیتوں اور پیشہ وارانہ مہارت سے یہ مقام حاصل کیا ہے۔ معرکہ حق کی شاندار فتح کے بعد فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی جنرل سید عاصم منیر کا حق تھا۔پاکستانی قوم دشمن کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی رہی اس کا کریڈٹ جنرل سید عاصم منیر کو جاتا ہے۔
جنرل سید عاصم منیر حققی معنوں میں فیلڈ مارشل کے عہدے کے مستحق تھے، جنرل سید عاصم منیر نے "بنیان المرصوص” آپریشن کے ذریعے دشمن کو شکست فاش سے دوچار کیا۔علاوہ ازیں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، گورنرز اور دیگر شخصیات نے بھی عہدے میں ترقی ملنے پر جنرل عاصم منیر کو مبارک باد پیش کی ہے

جوش عباس ہے عزم شبیر ہے

ہر مسلماں حیدر کی شمشیر ہے

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button