انٹرٹینمینٹ

عالمی مقابلہ حسن کے نام پر فحاشی اور عریانی، مس انگلینڈ کی ماڈل نے بھارت کو بے نقاب کردیا

انگلینڈ کی ماڈل اور مس انگلینڈ 25 مقابلے کی رنر اپ نے سنگین الزام عائد کردیا,مس انگلینڈ مقابلے کی رنر اپ نے مقابلہ حسن سے دستبرداری کا اعلان بھی کردیا

ویب ڈیسک:بھارت کے شہر حیدرآباد میں جاری مس ورلڈ مقابلہ حسن میں بڑا تنازع کھڑا ہو گیا ہے جب مس انگلینڈ 2025 ملا میگی نے مقابلے سے دستبردار ہو کر انتظامیہ پر سنگین الزامات عائد کر دیے۔
برطانوی میگزین ‘دی سن’ کو انٹرویو دیتے ہوئے ملا میگی نے کہا کہ "منتظمین نے مجھے ایسا محسوس کروایا جیسے میں کوئی جسم فروش ہوں”۔
انہوں نے کہا کہ مقابلہ حسن کو عریانی اور فحشی کا پروگرام بنادیا گیا ہے، میں پروفیشنل ماڈل ہوں تو یہ سب برداشت نہیں کرسکتی تھی اس لیے مقابلے سے دستبرداری کا فیصلہ کیا۔
ان کے ان انکشافات کے بعد مقابلے میں ہلچل مچ گئی ہے۔
ملا میگی 7 مئی کو مس ورلڈ مقابلے میں شرکت کے لیے حیدرآباد پہنچیں تھیں جس کے بعد وہ 16 مئی کو وہ اچانک مقابلہ چھوڑ کر انگلینڈ واپس چلی گئیں۔
ان کی جگہ رنر اپ شارلٹ ملا مقابلے میں انگلینڈ کی نمائندگی کر رہی ہیں ۔
ملا میگی نے انتظامیہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ مجھے امیر مرد اسپانسرز کے سامنے پیش کیا گیا، ہر میز پر دو لڑکیاں اور چھ مہمان بیٹھے تھے، مجھے انہیں خوش رکھنے کو کہا گیا”۔
اُن کا کہنا تھا کہ بھارت میں یہ مقابلے پرانے خیالات پر چل رہے ہیں، خواتین کو صرف میک اپ اور کچن تک محدود سمجھا جاتا ہے، جب میں سنجیدہ بات کرتی تو مرد غیر متعلقہ موضوعات پر بات کرنے لگتے تھے” ۔
انہوں نے کہا کہ "مس ورلڈ کا سنہرا دور ختم ہو چکا ہے، جب تک آپ تبدیلی کی آواز نہیں اٹھاتے، یہ تاج بے کار ہے”۔
ابھی تک مس ورلڈ انتظامیہ کی طرف سے کوئی سرکاری بیان جاری نہیں ہوا ہے۔ تاہم ذرائع کے مطابق وہ ملا کے الزامات کو غلط قرار دے رہے ہیں۔
مس ورلڈ 2025 کا گرینڈ فائنل 31 مئی کو حیدرآباد کے ہائی ٹیکس ایگزیبیشن سینٹر میں ہوگا۔ تقریب شام 5:30 بجے سے رات 1:00 بجے (1 جون) تک جاری رہے گی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button