پاکستان پریس ریلیز

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف پنجاب کا ہاؤسنگ سوسائٹی کی رجسٹریشن کے لئے غیر ضروری این او سی ختم کرنے کا حکم

ہاؤسنگ سوسائٹی مینجمنٹ سسٹم متعارف کرایا جائیگا،ہاؤسنگ سوسائٹی کی منظوری، مینجمنٹ اور ٹرانسفر آن لائن ہوسکے گی،ڈاکیومینٹس اپ لوڈ کرنے کے بعد این او سی فیسیں بھی آن لائن ادا ہوں گی

لاہور پریس ریلیز: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا،جس میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو ریگولرائز کرنے کے میکانزم پر غورکیاگیا-وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ہاؤسنگ سوسائٹی کی رجسٹریشن کے لئے غیر ضروری این او سی ختم کرنے کا حکم دیا-غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کی ریگولرائزیشن کے لئے اعلیٰ سطح کمیٹی بنانے پر اتفاق کیاگیا-اجلاس میں پنجاب میں پہلی مرتبہ ہاؤسنگ سیکٹر کو ڈیجیٹلائز کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے-اجلاس میں بتایا گیاکہ ہاؤسنگ سوسائٹی مینجمنٹ سسٹم متعارف کرایا جائے گا- ہاؤسنگ سوسائٹی کی منظوری، مینجمنٹ اور ٹرانسفر آن لائن ہوسکے گی-ڈاکیومینٹس اپ لوڈ کرنے کے بعد این او سی فیسیں بھی آن لائن ادا ہوں گی-ہاؤسنگ سوسائٹی مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے ڈویلپمنٹ اور مینجمنٹ بھی ممکن ہوگی-ہاؤسنگ سوسائٹیز کی ڈویلپمنٹ اور مینجمنٹ کے لئے فول پروف طریق کار وضع کرنے کے لئے مختلف آپشنز پر غور کیاگیا-عوام کے لئے پلاٹ کی خرید وفروخت کو ہر طرح سے محفوظ بنانے کا فیصلہ کیاگیا-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ غریب لوگوں سے پیسے لے لئے جاتے ہیں اورپلاٹ نہیں ملتے۔غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی کے قیام میں سرکاری محکمے بھی برابر کے ذمہ دار ہیں۔ملی بھگت سے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیمیں قائم ہوئیں، سز ا خریدنے والے عام آدمی کو ملی۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ جب غیرقانونی ہاوسنگ سوسائٹی بن رہی تھیں تو متعلقہ اداروں نے کیوں آنکھیں بند کررکھی تھیں؟۔جو ہاؤسنگ سکیمیں بن چکی ہیں تو قانون کے مطابق جلد از جلد ان کا مسئلہ حل ہونا چاہیے تاکہ عوام کو ریلیف ملے۔ قواعد و ضوابط کے مطابق ہاؤسنگ سکیموں کوایک مرتبہ ایمینسٹی پر غور کرنا ہوگا۔اجلاس کو بریفنگ کے دوران بتایاگیاکہ پنجاب میں ہاؤسنگ سوسائٹی کی کل تعداد7905 اور رقبہ تقریباً 20لاکھ کنال ہے۔ پنجاب بھر میں 2687ہاؤسنگ سکیمیں منظوری شدہ اور 5118 غیر قانونی یا انڈر پراسیس ہے۔ ایل ڈی اے کے زیر اہتمام 707 میں سے 427منظور شدہ، 206غیر قانونی اور 74 سکیموں کی منظوری کا پراسیس جاری ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button