پاکستاناہم خبریں

بھارتی خفیہ ایجنسی "را” کی بلوچستان کے خلاف پراپیگنڈا مہم بے نقاب: AI ویڈیوز، جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور گودی میڈیا کا گٹھ جوڑ

را کے بلوچستان ڈیسک میں سوشل میڈیا ماہرین، ویڈیو ایڈیٹرز اور AI ماڈلنگ ماہرین پر مشتمل ایک خصوصی ٹیم موجود ہے جو جعلی ویڈیوز تیار کرتی ہے

تحقیقی رپورٹ | از: تجزیاتی ڈیسک وائس آف جرمنی

فیک X (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹس کا نیٹ ورکذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی "را” (Research and Analysis Wing) نے اپنے ہیڈکوارٹرز میں باقاعدہ طور پر بلوچستان ڈیسک قائم کر رکھا ہے، جہاں پاکستان کے خلاف منظم پراپیگنڈا مہم چلانے کے لیے مصنوعی ذہانت (Artificial Intelligence) کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس مہم کا مقصد پاکستان کی داخلی صورتحال کو غیر مستحکم کرنا، عالمی سطح پر پاکستان کو بدنام کرنا اور خاص طور پر بلوچستان میں علیحدگی پسند بیانیے کو فروغ دینا ہے۔
را کا "بلوچستان ڈیسک” اور AI ویڈیوز کی فیکٹری
اعلیٰ سطحی انٹیلیجنس ذرائع کے مطابق، را کے بلوچستان ڈیسک میں سوشل میڈیا ماہرین، ویڈیو ایڈیٹرز اور AI ماڈلنگ ماہرین پر مشتمل ایک خصوصی ٹیم موجود ہے جو جعلی ویڈیوز تیار کرتی ہے۔ ان ویڈیوز میں پاکستانی ریاستی اداروں کے خلاف جھوٹے الزامات، مظلومیت کے جھوٹے مناظر اور بلوچستان میں مبینہ ریاستی جبر کی من گھڑت کہانیاں دکھائی جاتی ہیں۔

بھارتی گودی میڈیا کا کردار: ادیتیا راج کول جیسے صحافی استعمال

یہ ویڈیوز نہ صرف گرافک اور جدید AI ٹیکنالوجی سے تیار کی جاتی ہیں بلکہ ان میں جعلی آوازیں، فیک لوکیشن ڈیٹا اور فرضی کردار استعمال کیے جاتے ہیں تاکہ انھیں حقیقت کے قریب ترین دکھایا جا سکے۔
فیک X (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹس کا نیٹ ورک
مذکورہ جعلی ویڈیوز اور مواد کو باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ایک منظم نیٹ ورک پر پھیلایا جاتا ہے، جو بظاہر بلوچ کارکنان، انسانی حقوق کے نمائندے یا غیر ملکی تجزیہ کاروں کے نام سے فعال ہوتے ہیں۔ ان اکاؤنٹس کا مقصد عالمی رائے عامہ کو گمراہ کرنا، پاکستان کے خلاف عالمی بیانیہ تشکیل دینا اور فیک ہیش ٹیگز کے ذریعے عالمی میڈیا کی توجہ حاصل کرنا ہوتا ہے۔
بھارتی گودی میڈیا کا کردار: ادیتیا راج کول جیسے صحافی استعمال
اس مہم کا ایک اہم پہلو بھارتی میڈیا کا استعمال ہے، خاص طور پر ایسے صحافی جو را سے منسلک نیٹ ورکس سے جڑے ہوئے سمجھے جاتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ادیتیا راج کول جیسے صحافیوں کو یہ مواد باقاعدہ را کے بلوچستان ڈیسک سے فراہم کیا جاتا ہے، جسے وہ بغیر کسی تصدیق کے بھارتی اور بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر شائع کرتے ہیں۔

بھارتی گودی میڈیا کا کردار: ادیتیا راج کول جیسے صحافی استعمال

ادیتیا راج کول اور دیگر "گودی میڈیا” سے وابستہ صحافی ان فیک ویڈیوز کو "ایکسکلوسیو” یا "بریکنگ نیوز” کے طور پر چلا کر بین الاقوامی میڈیا کو متاثر کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
پاکستان کی جوابی حکمت عملی
پاکستانی حکام نے اس پراپیگنڈا مہم کا سختی سے نوٹس لیا ہے۔ وزارت خارجہ، نیشنل میڈیا سیل اور آئی ایس پی آر کی سطح پر ایسی مہمات کو بے نقاب کرنے کے لیے ڈیجیٹل ٹریسنگ اور سائبر انٹیلیجنس پر مبنی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

گزشتہ برس بھی پاکستان نے اقوام متحدہ اور بین الاقوامی اداروں کے سامنے بھارتی سائبر پراپیگنڈا نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا تھا جس میں "EU DisinfoLab” کی رپورٹ نے واضح کیا تھا

گزشتہ برس بھی پاکستان نے اقوام متحدہ اور بین الاقوامی اداروں کے سامنے بھارتی سائبر پراپیگنڈا نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا تھا جس میں "EU DisinfoLab” کی رپورٹ نے واضح کیا تھا کہ بھارت نے پاکستان مخالف جھوٹے مواد کو پھیلانے کے لیے سینکڑوں جعلی این جی اوز اور میڈیا آؤٹ لیٹس قائم کر رکھے تھے۔
عالمی برادری سے مطالبہ
پاکستانی حکام اور ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ایک خطرناک رجحان ہے جو جنوبی ایشیا کے امن کو متاثر کر سکتا ہے۔ عالمی برادری، اقوام متحدہ، یورپی یونین اور ٹیکنالوجی کمپنیوں سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ اس سائبر پراپیگنڈا کا نوٹس لیں اور ایسے جعلی نیٹ ورکس کے خلاف کارروائی کریں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button